دہلی
این آئی اے نے خالصتانی دہشت گرد کے اہم ساتھی کو گرفتار کرلیا
سرکاری بیان میں جمعہ کے دن یہ بات کہی گئی۔ مدھیہ پردیش کے ضلع بروانی سے تعلق رکھنے والے بلجیت سنگھ عرف رانابھائی کو جمعرات کے دن گرفتار کیا گیا۔

نئی دہلی: این آئی اے نے کینڈا میں مقیم خالصتاتی دہشت گرد لکھبیرسنگھ سندھو عرف لانڈا کے ایک اہم ساتھی کو بڑے دہشت گرد نٹ ورک کیس میں گرفتار کرلیا۔ یہ نٹ ورک تاجروں سے جبری وصولی کے لئے مہلک ہتھیاروں کی سپلائی سے جڑا ہے۔
سرکاری بیان میں جمعہ کے دن یہ بات کہی گئی۔ مدھیہ پردیش کے ضلع بروانی سے تعلق رکھنے والے بلجیت سنگھ عرف رانابھائی کو جمعرات کے دن گرفتار کیا گیا۔
پتہ چلا کہ وہ پنجاب میں لانڈا کے ایجنڈس کو ہتھیاروں کا بڑا سپلائر ہے۔ این آئی اے نے خالصتانی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف تحقیقات جاری رکھی ہیں۔