تلنگانہ

شہریت ترمیمی قانون کے متعلق جاری نوٹیفکیشن کے بارے میں بات نہ کرنا صدر مجلس کو ناگوار گزرا

حکومت تلنگانہ کی طرف سے منعقدہ دعوت افطار میں ”آسمان سے گر کھجور پر آٹکے“ کی صورتحال دیکھی گئی۔ 15 مارچ کو منعقدہ دعوت افطار میں چیف منسٹر ریونت ریڈی نے قائد مجلس اویسی کو افطار کے لئے کھجور کی پیشکش کی اوریہ نظارہ قابل دید بھی تھا۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ کی طرف سے منعقدہ دعوت افطار میں ”آسمان سے گر کھجور پر آٹکے“ کی صورتحال دیکھی گئی۔ 15 مارچ کو منعقدہ دعوت افطار میں چیف منسٹر ریونت ریڈی نے قائد مجلس اویسی کو افطار کے لئے کھجور کی پیشکش کی اوریہ نظارہ قابل دید بھی تھا

متعلقہ خبریں
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
سی اے اے کے مسئلہ پر کانگریس کے غیر واضح موقف: چیف منسٹر کیرالا
یکم اپریل سے انٹرمیڈیٹ کلاسس نہیں ہوں گی
کسانوں کے قرضوں کی معافی اسکیم ریونت ریڈی کا ایک انقلابی قدم، ڈاکٹر شجاعت علی کا بیان
تلنگانہ کے مختلف 35 کارپوریشن کے صدورنشین کا تقرر

مگر اویسی اور وہاں موجود مسلم قائدین کو ریونت ریڈی کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون کے متعلق جاری نوٹیفکیشن کے بارے میں بات نہ کرنا ناگوار گزرا تھا جبکہ اویسی نے اپنی تقریر میں ریونت ریڈی سے درخواست کی کہ وہ’سی اے اے‘ کے بارے میں بات کریں اور اپنی پارٹی کا موقف واضح کریں۔

صدر مجلس نے سوچا تھا کہ چیف منسٹر کا بیان تلنگانہ اور ملک کے لئے ایک اچھا پیغام ہوگا۔ چیف منسٹر کی جانب سے اس مسئلہ پر اپنا موقف پیش نہ کرنے سے مسلم قائدین ناراض تھے،

تو دوسری طرف اس مسئلہ پر ریاستی وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کو اسٹیج سے باہر بیان دینے کو کہا گیا تھا اور توقع کے مطابق انہوں نے بھی ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔

کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ ایم آئی ایم‘بی جے پی کی چمچہ جماعت ہے جس پر ایم آئی ایم قائدین نے اعتراض کیا اور ان سے خواہش کی گئی کہ وہ اس طرح کی بات نہ کریں۔

تاہم، بعد میں ریونت ریڈی نے نامہ نگاروں کو بتایا ایم آئی ایم ہمارے قریب ہے جب تک کہ وہ بی آر ایس کے ساتھ نہیں ہیں۔ اگر وہ بی آر ایس کے قریب ہوتی ہے تو ہم ان سے دور ہوجائیں گے۔

a3w
a3w