مشرق وسطیٰ

نیکی ہیلی کا آئندہ ہفتہ دورہ اسرائیل

ریپبلکن پارٹی قائد اور سابق امریکی صدارتی امیدوار نیکی ہیلی آئندہ ہفتہ اسرائیل کا دورہ کریں گی۔ ان کے ہمراہ ڈینی ڈونن بھی رہیں گے جوکہ اسرائیل کے ایک عہدیدار ہیں۔

تل ابیب: ریپبلکن پارٹی قائد اور سابق امریکی صدارتی امیدوار نیکی ہیلی آئندہ ہفتہ اسرائیل کا دورہ کریں گی۔ ان کے ہمراہ ڈینی ڈونن بھی رہیں گے جوکہ اسرائیل کے ایک عہدیدار ہیں۔

متعلقہ خبریں
اقوام متحدہ کی اسرائیل سے نسل کشی کا خاتمہ کرنے کی اپیل
اسرائیل۔ حماس جلد جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی پر غور: سلامتی کونسل
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان
اسرائیلی حملوں سے تباہ غزہ کی بحالی کیلئے 40 ارب ڈالر درکار ہوں گے: اقوام متحدہ
اسرائیل جان بوجھ کر فلسطینیوں کو بھوکا مارنا چاہتا ہے: اقوام متحدہ

نیکی ہیلی جنہوں نے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں اسرائیل کے دورہ کے موقع پر مختلف قائدین سے بات چیت کریں گی۔

نیکی ہیلی کے دورہ کا مقصد حماس اسرائیل لڑائی کی وجہ پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔ کیونکہ لڑائی کے دوران ہزاروں افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 200 سے زائد افراد کو یرغمال بنالیاگیا ہے۔

نیکی ہیلی جنوبی اسرائیل کے علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے سرحدی صورتحال کے علاوہ دوسرے امور پر بات چیت کریں گی۔

اسرائیل اور حماس میں جنگ کے شروع ہونے کے بعد سے کئی قائدین اور عہدیداروں نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے جن میں ٹرمپ انتظامیہ کے نیشنل سیکیوریٹی اڈوائزررابرٹ او بائرن‘سابق امریکی سفیر متحدہ عرب امارات اور ابراہم شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سابق سفیر امریکہ برائے سوئزرلینڈ نے بھی اسرائیل کا دورہ کیا ہے جس کا مقصد صورتحال سے نمٹنے کیلئے حالات کا جائزہ لینا بتایاگیا ہے۔

نیکی ہیلی توقع ہے کہ اپنے دورہ اسرائیل کے موقع پر حالات کا جائزہ لیتے ہوئے تنازعہ کی یکسوئی کیلئے لئے تجاویز پیش کریں گی۔