کرناٹک

90سالہ خاتون کو جھٹکا، برقی بل موصول ہونے پر میڈیا سے فریاد

کوپل شہر کے بھاگیہ نگر علاقہ میں ایک چھوٹے شیڈ میں رہنے والی 90 سالہ خاتون گریجماں کو اس وقت زبردست ذہنی صدمہ پہنچا جب اسے ایک لاکھ روپے کا برقی بل وصول ہوا۔

کوپل (کرناٹک): کوپل شہر کے بھاگیہ نگر علاقہ میں ایک چھوٹے شیڈ میں رہنے والی 90 سالہ خاتون گریجماں کو اس وقت زبردست ذہنی صدمہ پہنچا جب اسے ایک لاکھ روپے کا برقی بل وصول ہوا۔

متعلقہ خبریں
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
ویڈیو: صنعت نگر میں برقی سپلائی منقطع کرنے پر عارضی ملازمین زدوکوب میں زخمی
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
بین مذہبی جوڑے کو مارپیٹ،7 افراد گرفتار

یہ معمر خاتون ہر ماہ 70 تا 80 روپے کا برقی بل ادا کیا کرتی تھی۔ گریجماں اپنی روزی روٹی کمانے کے لئے جدوجہد کرتی ہے۔ وہ زاروقطار رورہی تھی اور اس نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ اسے اس صورتِ حال سے نکالے۔

میڈیا کی جانب سے سوال اٹھائے جانے پر وزیر برقی کے جے جارج نے آج کہا کہ میٹر میں خرابی کی وجہ سے اسے غلط رقم کا بل موصول ہوا ہے۔ اسے بل ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔

وزیر کے اس بیان کے بعد گلبرگہ الکٹریسٹی سپلائی کمپنی (جسکوم) کے ارکان ِ عملہ اس کے شیڈ کی طرف دوڑپڑے۔ اکزیکٹیو انجینئر راجیش نے برقی میٹر کا معائنہ کیا اور کہا کہ یہ ایک تکنیکی غلطی ہے۔

اسٹاف اور بل کلکٹر کی غلطی کی وجہ سے اسے زیادہ بل موصول ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس خاتون کو بل ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔ بوڑھی خاتون کو یہ سن کر راحت حاصل ہوئی اور اس نے ہاتھ جوڑکر عہدیدار اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

اس واقعہ پر عوام میں برہمی پھیل گئی۔ ریاست بھر کے لوگ برقی شرحوں اور برقی بلوں میں اضافہ سے ناراض ہیں۔

کانگریس حکومت جس نے گرہالکشمی اسکیم کے تحت ہر گھر کو 200 یونٹ مفت برقی سربراہی کا وعدہ کیا تھا‘ ان کے تلخ احساسات کو دور کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ صنعتی اداروں نے بھی برقی شرحوں میں اضافہ کے خلاف بطور احتجاج بند منانے کی اپیل کی ہے۔

a3w
a3w