تلنگانہ

نرمل: بیڑی پینے کے دوران پلنگ کو آگ، ضعیف شخص جھلس کرہلاک

ناگیا کے بیٹے اور بہو، جو دوسرے کمرے میں سو رہے تھے، دھواں اور بدبو محسوس ہونے پر جاگ گئے۔ انہوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی، مگر تب تک ناگیا جھلس کر ہلاک ہوچکا تھا۔

حیدرآباد: بیڑی پینے کے دوران بستر میں آگ لگنے سے ایک ضعیف جھلس کرہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نرمل کے تھالاپیٹ گاؤں میں بدھ کی رات پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
محبوب نگر میں جامع مسجد میں دعوتِ افطار، مسلم کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب میں رکن اسمبلی اینم سرینواس ریڈی کی شرکت


پولیس کے مطابق 55 سالہ ناگیا بستر پر بیڑی پی رہا تھا تاہم سگریٹ سے اس کے لکڑی کے پلنگ میں آگ لگ گئی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔


اطلاع کے مطابق وہ نشہ کی حالت میں تھا، بیڑی سلگا کر سو گیا، اور کچھ ہی دیر میں آگ پھیل گئی۔


ناگیا کے بیٹے اور بہو، جو دوسرے کمرے میں سو رہے تھے، دھواں اور بدبو محسوس ہونے پر جاگ گئے۔ انہوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی، مگر تب تک ناگیا جھلس کر ہلاک ہوچکا تھا۔


ضعیف شخص کی اہلیہ رانی نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔