ہاں ہماری میراث گاندھی جی کے افکارو نظریات ہیں, مودی آپ ’گوڈسے‘ کی میراث سے ہیں:کے ٹی آر
کارگزار صدر بی آر ایس کے ٹی آر نے کہا کہ مودی کی وراثت کیا ہے جو ہمارے بارے میں بات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا بابائے قوم مہاتما گاندھی کے افکار اور نظریات ہماری میراث ہے جبکہ آپ گوڈسے کے وراثت سے ہیں جس نے گاندھی جی کا قتل کیا تھا۔

حیدرآباد: کارگزار صدر بی آر ایس کے ٹی آر نے کہا کہ مودی کی وراثت کیا ہے جو ہمارے بارے میں بات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا بابائے قوم مہاتما گاندھی کے افکار اور نظریات ہماری میراث ہے جبکہ آپ گوڈسے کے وراثت سے ہیں جس نے گاندھی جی کا قتل کیا تھا۔
آپ کی جماعت نظریات سے عاری جماعت ہے۔ کانگریس اور بی جے پی کے لئے اچھا ہو گا کہ وہ ہمارے بارے میں بات کرنے سے پہلے ایک یا دو بار اپنے بارے میں غور کریں۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ مجھے بتائیں کہ اگر آپ کو کچھ کرنے کا موقع ملا تو آپ کیا کر سکتے ہیں اور آپ نے اب تک کیا کیا ہے؟ کے ٹی آر نے مزید کہا کہ گزشتہ روز محبوب نگر میں مودی نے من مانی انداز میں گفتگو کی۔
ایسی گفتگو کی جس میں ہر لفظ بیکار تھا۔ مودی نے کہا کہ کے سی آر کا خاندانی راج چل رہا ہے ہے۔ ان کا الزام درست ہے اس میں کوئی شک کی گنجائش نہیں ہے کیونکہ کے سی آر 4 کروڑ عوام پر مشتمل تلنگانہ کے خاندان کے سربراہ ہیں۔
وہ رعیتو بندھو دے کر 70 لاکھ کسانوں اور ان کے خاندانوں کی مدد کررہے ہیں۔ 5 لاکھ معذور افراد کے لئے ماہانہ چار ہزارروپے پنشن دیتے ہوئے سہارا بنے ہوئے ہیں۔ کلیانہ لکشمی کے تحت 13 لاکھ لڑکیوں کو ایک لاکھ 16 1روپے دیئے ہیں۔
کے ٹی آر نے کہا کہ بہار سے ایک شخص یہاں آ کر کہہ رہا ہے کہ یہاں موروثی سیاست ہے۔ یقینی طور پر سیاست موروثی ہی ہے۔ ہم کاکتیوں کے ردرماکے وارث ہیں۔ ہماری نظر میں تلنگانہ ایک خاندان ہے۔ اس وقت کا کتیوں نے جو کیا، آج پھر کے سی آر کر رہے ہیں۔
ہم قبائلی جنگجو کمرم بھیم کے وارث ہے۔ بہوجن ویر سروائی پاپنا کے بھی ہم وارث ہیں۔ یہ وہ حکومت ہے جس نے نچلی ذاتوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ ذات پات اور دستکاری کے پیشوں کو نئی زندگی دی ہے۔
ہماری حکومت نے ایک ہزار سے زیادہ گروکل اسکولس بنا کر معجزہ کر دکھایا ہے۔ 1952، 1969، 2001 اور 2014 کی تحریکوں میں مرنے والوں کی امنگوں کے ہم وارث ہے۔
ہمارا ایک سیاسی نعرہ پانی، فنڈز اور تقررات کو آج کی پالیسی میں بدل دیا ہے اور اس پر مؤثر طریقے سے عمل جاری ہے۔ کے ٹی آر نے سوال کیا کہ مودی کی وراثت کیا ہے جو ہمارے بارے میں بات کرتے ہیں۔ یہ ہمارے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی میراث ہے۔