جرائم و حادثات

نرمل: شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر دن دھاڑے لڑکی کا بہیمانہ قتل

حملہ کے وقت الیکھیا، اس کی بھابھی اور بچہ درزی کے ہاں سے واپس آ رہے تھے۔ سری کانت اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھ رہا تھا۔ جب وہ درزی کے ہاں سے واپس ہورہے تھے تو اس نے ان کا راستہ روک کرالیکھیا پر حملہ کردیا۔

نرمل: ضلع نرمل کے خانہ پور میں ایک نوجوان نے ایک لڑکی کا دن دھاڑے بہیمانہ قتل کردیا۔ یہ نوجوان اس لڑکی سے یکطرفہ طور پر عشق کرتا تھا اور نے لڑکی کو شادی کی پیشکش کی تھی تاہم اس نے انکار کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

شادی کی تجویز مسترد کرنے پر اس نے چاقو کے پے در پے وار کر کے اس کا قتل کر دیا حالانکہ اس وقت لڑکی کی بھابھی اور بھتیجہ ساتھ ہی تھے۔ یہ واقعہ خانہ پور قصبہ کے شیواجی نگر میں لوگوں کے سامنے پیش آیا جس کے دوران لڑکی کی بھابھی اور بھتیجہ زخمی ہوگئے۔

خانپور پولیس انسپکٹر موہن نے بتایا کہ 20 سالہ الیکھیا کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اسے اس حملہ میں شدید چوٹیں آئی تھیں۔ عاشق کا نام سری کانت بتایا جاتا ہے جس نے اس کی شادی تجویز کو ٹھکرانے پر لڑکی پر چاقو سے حملہ کرکے اس کا قتل کردیا۔ دوسری طرف لڑکی کے والدین اپنی بچی کے لئے موزوں رشتہ کی تلاش میں تھے۔

https://twitter.com/TeluguScribe/status/1755544963641925826

الیکھیا کی بھابھی شیلا اور اس کے تین سالہ بیٹے ریانش کو اس حملہ میں معمولی چوٹیں آئیں۔ شیلا نے سری کانت کو الیکھیا کا قتل کرنے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔

حملہ کے وقت الیکھیا، اس کی بھابھی اور بچہ درزی کے ہاں سے واپس آ رہے تھے۔ سری کانت اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھ رہا تھا۔ جب وہ درزی کے ہاں سے واپس ہورہے تھے تو اس نے ان کا راستہ روک کرالیکھیا پر حملہ کردیا۔

زخمیوں کو نرمل کے ایک دواخنہ میں شریک کرادیا گیا اور ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ الیکھیا اور سریکانت آپس میں دوست تھے۔ سری کانت نے دو سال قبل الیکھیا کو شادی کی پیشکش کی تھی۔ اس کے انکار کے بعد اگرچہ برادری کے لوگوں نے مسئلہ حل کر دیا تھا تاہم سری کانت یکطرفہ طور پر الیکھیا کے عشق میں مبتلا رہا۔

اسی دوران الیکھیا کی جگتیال کے ایک لڑکے سے منگنی ہوئی۔ سری کانت نے اس رشتہ کو توڑنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا۔ اس کے بعد اس نے الیکھیا کو قتل کردینے کی ٹھان لی۔

الیکھیا کے بھائی گنیش کی شکایت پر سری کانت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں۔ سری کانت فرار بتایا جاتا ہے جسے پکڑنے کے لئے پولیس نے تلاش شروع کردی ہے۔

a3w
a3w