مہاراشٹرا

نیتا امبانی نے اپنی 60ویں سالگرہ تین ہزار بچوں کے ساتھ منائی

امبانی کی ریلائنس فاؤنڈیشن نے انا سیوا کے نام سے اس وقت کا سب سے بڑا کھانا تقسیم کرنے کا پروگرام چلایا تھا۔ فاؤنڈیشن کے مطابق نیتا امبانی کی سالگرہ پر کھانے کی تقسیم اسی روایت کی توسیع ہے۔

نئی دہلی: ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن نیتا امبانی نے اپنی 60 ویں سالگرہ تقریباً 3000 بچوں کے ساتھ منائی امبانی نے انا سیوا کے تحت 15 ریاستوں کے 1.4 لاکھ لوگوں کو کھانا فراہم کیا انا سیوا کے ذریعے تقریباً 75 ہزار لوگوں کو پکا ہوا کھانا پیش کیا گیا، تو وہیں تقریباً 65 ہزار کے لئے کچا راشن تقسیم کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
سونیا گاندھی نے معطل ارکان کے احتجاج میں حصہ لیا
اولاد، والدین کے لئے نعمت بھی اور ذمہ داری بھی
ناجائز مال میں میراث
سرد موسم اور کم عمر بچے، کچھ حفاظتی تدابیر
نومولود بچوں کو فروخت کرنے والا ریاکٹ بے نقاب، غریب ماؤں کے ملوث ہونے کا انکشاف

امبانی چہارشنبہ کو 60 سال کی ہو گئیں۔ اپنی سالگرہ پر، انہوں نے بچوں، اولڈ ایج ہوم میں رہنے والے بزرگوں، یومیہ اجرت کمانے والے، کنر برادری کے لوگوں، جذام کے مریضوں اور خصوصی ضروریات والے لوگوں کے لئے انا سیوا کی گئی۔ کھانے کی تقسیم سے لے کر مختلف مقامات پر گرم کھانا پیش کرنے تک تمام کام ریلائنس کے رضاکاروں نے انجام دیا۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا وبا کے دوران محترمہ امبانی کی ریلائنس فاؤنڈیشن نے انا سیوا کے نام سے اس وقت کا سب سے بڑا کھانا تقسیم کرنے کا پروگرام چلایا تھا۔ فاؤنڈیشن کے مطابق نیتا امبانی کی سالگرہ پر کھانے کی تقسیم اسی روایت کی توسیع ہے۔

تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانے، کھیل، فن اور ثقافت کے شعبوں میں نیتا امبانی کے نام بے شمار حصولیابیاں ہیں۔ ان کی قیادت میں ریلائنس فاؤنڈیشن نے ملک بھر کے سات کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے۔