دہلی

ایمس کے بعد دہلی کے صفدرجنگ ہاسپٹل پر ہیکرس کا حملہ

آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(ایمس) کے بعد دہلی کاایک اور مشہوردواخانہ صفدر جنگ ہاسپٹل ہیکنگ کا نشانہ بناہے۔

نئی دہلی: آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(ایمس) کے بعد دہلی کاایک اور مشہوردواخانہ صفدر جنگ ہاسپٹل ہیکنگ کا نشانہ بناہے۔

چینیوں کے ملوث ہونے کا شبہ کیاجارہاہے۔ صفدر جنگ ہاسپٹل پر ہیکرس کاحملہ ایمس جیسا شدید نہیں ہے۔ یہاں ڈاٹا لیک ہونے کاخطرہ بھی کم ہے کیونکہ دواخانہ کا زیادہ ترکام روایتی طرز میں ہوتاہے۔

آئی اے این ایس سے بات چیت میں صفدر جنگ ہاسپٹل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر بی ایل شیروال نے کہاکہ حملہ کی نوعیت شدید نہیں ہے۔

دواخانہ کے سرور کاکچھ حصہ متاثرہواہے۔ ہیکرس نے چند دن قبل ہاسپٹل سسٹم کو نشانہ بنایا اور سرورایک دن ڈاؤن رہا۔

انہوں نے کہاکہ این آئی سی ٹیم نے دواخانہ کے ذمہ داروں کے ساتھ مل کر مسئلہ حل کردیا اوراب دواخانہ ٹھیک طرح کام کررہاہے۔ ڈاٹامحفوظ ہے۔ صفدر جنگ ہاسپٹل پر سائبرحملہ ایمس پر رینسم ویرحملہ جیسا نہیں ہے۔