حیدرآبادسوشیل میڈیا
طالبات کو واٹس ایپ پر قابل اعتراض پیامات بھیجنے والا اسپورٹس کوچ معطل
اس واقعہ کے سلسلہ میں طالبات کی شکایت کے بعد اس کی جانچ کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ چند دن پہلے اس کمیٹی نے عہدیداروں سے اس خصوص میں شکایت کی تھی جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔
حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ اسپورٹس اسکول عادل آباد میں طالبات کو قابل اعتراض پیامات روانہ کرنے پر آوٹ سورسنگ پر خدمات انجام دینے والے اسپورٹس کو چ کو معطل کردیاگیا۔اس سلسلہ میں ضلع کلکٹر راہل راج نے احکام جاری کئے۔
اس کوچ کی شناخت بی رویندر کے طورپر کی گئی ہے۔اسکول کی نویں جماعت کی دو طالبات کو اس نے سل فون پر قابل اعتراض پیامات روانہ کئے تھے۔
اس واقعہ کے سلسلہ میں طالبات کی شکایت کے بعد اس کی جانچ کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ چند دن پہلے اس کمیٹی نے عہدیداروں سے اس خصوص میں شکایت کی تھی جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔