شمالی بھارت

نتیش کمار نے چیف منسٹر کے عہدہ سے استعفیٰ دیا

گورنر سے ملاقات کے بعد واپس آنے کے بعد کمار نے راج بھون کے باہر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سب کی رائے سننے کے بعد انہوں نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

پٹنہ: بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار نے آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ کمار نے جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ایم ایل ایز، ایم پی اور سینئر لیڈروں کے ساتھ وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر میٹنگ میں استعفیٰ دینے کے فیصلے کے بارے میں جانکاری دی۔ اس کے بعد وہ اپنے سینئر کابینی ساتھی وجندر پرساد یادو کے ساتھ راج بھون گئے اور گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

متعلقہ خبریں
اڈانی گروپ کے خلاف تحقیقات ضروری: نتیش کمار
راہول گاندھی میں کوئی صلاحیت نہیں۔ جنتادل یوکا پلٹ وار
آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد ایک غلطی تھی:نتیش کمار
تلنگانہ کی مالی حالت پر اسمبلی میں بحث متوقع
وقت بدلتے دیر نہیں لگتی: نتیش کمار اور چندرابابونائیڈو کو کانگریس قائد کا انتباہ

گورنر سے ملاقات کے بعد واپس آنے کے بعد کمار نے راج بھون کے باہر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سب کی رائے سننے کے بعد انہوں نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن کی حکومت تقریباً ڈیڑھ سال تک چلی لیکن اب ساتھ رہنا مشکل ہوگیا تھا۔ ہر طرف سے تجاویز آرہی تھیں اور پارٹی ساتھیوں کی طرف سے بھی کہ مہاگٹھ بندھن سے الگ ہوجانا چاہئے۔

چیف منسٹر نتیش کمار نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن حکومت میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا تھا، جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات کرنا بھی چھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب ریاست میں نئی ​​مخلوط حکومت بنے گی۔ اس کی اتحادی جماعتوں کے رہنما آج ہی ملاقات کریں گے جس کے بعد جلد ہی نئی حکومت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

کمار سے جب صحافیوں نے سیاسی موقع پرستی کے الزامات پر سوال کیا تو انہوں نے سیدھا جواب دینے سے گریز کیا اور صرف اتنا کہا کہ مہاگٹھ بندھن میں معاملات ٹھیک نہیں چل رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں یہ قدم اٹھانے پر مجبورہونا پڑا۔