مشرق وسطیٰ

کوئی بھی امریکی حملہ بےجواب نہیں جائے گا :حوثی رہنما

حوثی گروپ کے رہنما عبدالمک الحوثی نے کہا کہ "کوئی بھی امریکی حملہ بےجواب نہیں جائے گا۔ جواب اس حملے سے بڑا ہو گا جو بیس ڈرونز اور متعدد میزائلوں سے کیا گیا تھا۔"

صنعاء:حوثی گروپ کے رہنما عبدالملک الحوثی نے جمعرات کو ایک ٹیلیویژن تقریر میں کہا، یمن کے حوثی باغیوں پر کسی بھی امریکی حملے کا جواب دیئے بغیر نہیں رہیں گے العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی بھی ردِعمل حالیہ حملے سے بڑا ہو گا جس میں گروپ کے ڈرونز اور میزائلوں نے بحیرۂ احمر میں ایک امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا، "کوئی بھی امریکی حملہ بےجواب نہیں جائے گا۔ جواب اس حملے سے بڑا ہو گا جو بیس ڈرونز اور متعدد میزائلوں سے کیا گیا تھا۔”

متعلقہ خبریں
یمن میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 45 افراد ڈوب گئے
امریکہ نے تمام جہازوں کی آمدورفت خطرہ میں ڈال دی:نصراللہ

یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی مزاحمت کاروں نے غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے خلاف احتجاج کے طور پر بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملے تیز کر دیئے ہیں۔ نقل و حمل کی مختلف کمپنیوں نے افریقہ کے گرد طویل سفر کرنے کے بجائے تجارتی کارروائیاں معطل کر دی ہیں۔ الحوثی نے کہا، "ہم اسرائیل سے منسلک بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے زیادہ پرعزم ہیں اور ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔”