حیدرآباد

حیدرآباد میں پیش آیا ایک دل دہلا دینے والا واقعہ

حیدرآباد میں پیش آئے ایک دل دہلادینے والے واقعہ میں ایک خاتون نے اپنے عاشق کے لئے 4 سالہ بیٹی کا قتل کردیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں پیش آئے ایک دل دہلادینے والے واقعہ میں ایک خاتون نے اپنے عاشق کے لئے 4 سالہ بیٹی کا قتل کردیا۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب کو ایران کا دشمن قرار دینا ناقابل قبول: ابراہیم رئیسی
شعلے 2 جلد آرہی ہے۔ ہاردیک پانڈیا کا دلچسپ ٹویٹ

یہ واقعہ حیدرآباد کے کشائی گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

پولیس نے 4 سالہ لڑکی تنوی کی مشتبہ موت کے معاملہ کو حل کرلیا ہے اور اس کی ماں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تنوی کا کل حالت نیند میں مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا تھا۔

پولیس نے شبہ کی بنیاد پر لڑکی کی ماں کلیانی سے پوچھ تاچھ کی، جس نے بتایا کہ وہ اپنے عاشق کے ساتھ ناجائز تعلقات کو قائم رکھنے کے لئے بیٹی کا گلاگھونٹ کر قتل کردیا۔

پولیس نے کلیانی کو گرفتار کرلیا جس نے ناجائز تعلقات کی خاطر اپنی بیٹی کا قتل کردیا۔

کلیانی کا شوہر آٹو ڈرائیور ہے، کلیانی نے مقامی نوجوان سے ناجائز رشتہ قائم کرلیا اور اس ناجائز رشتہ کو قائم رکھنے کے لئے بیٹی کا ہی قتل کردیا۔

a3w
a3w