مشرق وسطیٰ

حسن نصر اللہ کو جواب نہیں ختم کرنا ضروری ہے: اسرائیلی وزیر

سموتریچ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کو نصر اللہ کو جواب نہیں دینا چاہیے بلکہ اُسے ختم کرنا چاہیے۔

تل ابیب: اسرائیل میں انتہائی دائیں بازو کے وزیر خزانہ بیزالل سموترچ نے لبنانی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کے قتل کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
عمران خان سے بات چیت ممکن: اسحق ڈار
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
اسرائیل غزہ پٹی میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے: یو این آر ڈبلیو اے
غزہ میں امداد تقسیم کرنے والی ٹیم پر اسرائیل کی بمباری، 23 فلسطینی شہید

اسرائیلی وزیر نے حزب اللہ کے اعلی کمانڈروں میں سے ایک فواد شُکرکی موت کے ساتویں دن منعقد کی گئی تقریب سے نصر اللہ کے خطاب کے جواب میں اس بات کا اظہار کیا جو 30 جولائی کو بیروت میں داحیہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔

سموتریچ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کو نصر اللہ کو جواب نہیں دینا چاہیے بلکہ اُسے ختم کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ ایک تقریب میں اپنے خطاب میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نصراللہ نے کہا کہ وہ 30 جولائی کو بیروت پر اسرائیل کے حملے کا جواب اکیلے یا دیگر ایرانی نواز گروپوں کے ساتھ دیں گے۔

a3w
a3w