تلنگانہ

جھیل کی اراضی پر عمارتوں کو منہدم کرنے نوٹس دینے کی ضرورت نہیں : تلنگانہ ہائی کورٹ

تلنگانہ ہائی کورٹ کے جسٹس ٹی ونود کمار نے کہا کہ جھیل کی شکم اراضی پر تعمیر کردہ عمارتوں کو منہدم کرنے سے پہلے حکام کو کوئی نوٹس جاری کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ کے جسٹس ٹی ونود کمار نے کہا کہ جھیل کی شکم اراضی پر تعمیر کردہ عمارتوں کو منہدم کرنے سے پہلے حکام کو کوئی نوٹس جاری کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

وہ‘ اومامہیش ورما اور رمیش کی طرف سے 8 ستمبر کو حائیڈرا کی طرف سے امین پور جھیل کے بفر زون میں تعمیر عمارتوں کو گرائے جانے کو چالنج کرنے والی ایک درخواست پر سماعت کررہے تھے۔

عدالت نے کہا کہ اسے 1970 کی دستاویز ات کی ضرورت ہے کیونکہ یہ 400 ایکڑ پر مشتمل جھیل تھی نہ کہ 2007 میں جاری کی گئی دستاویزات پر غور کیا جایگا۔ عدالت نے کہا 1970 میں جاری کیے گئے دستاویزات میں کوٹا چیروو کے ایف ٹی ایل اور بفر زون کا صحیح علاقہ دکھایا جائے گا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اہلکاروں نے نو ایکڑ اراضی پر عمارتیں گرائی ہیں۔ اگرچہ میرے مؤکل نے دستاویزات، جی اوز اور دیگر دستاویزات دکھائے،مگر انہوں نے اس کی عمارت کو یہ کہتے ہوئے گرا دیا کہ یہ ایف ٹی ایل علاقہ میں ہے جبکہ حکام کی طرف سے کوئی بھی کارروائی کشتیاں کی پیشگی اطلاع کی ضرورت ہے۔ عہدیداروں کو وضاحتوں کی جانچ کرنی ہوگی اور اس کے بعد ہی حکم جاری کرنا ہوگا۔

عدالت نے پھر کہا کہ اگر عمارت ایف ٹی ایل ایریا یا جھیل کے بفر زون میں ہے تو کسی کو نوٹس جاری کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے سرکاری وکیل سے کہا کہ وہ اولگا ٹیلس اینڈ اورس بہ مقابلہ بامبے میونسپل کارپوریشن اور اورس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کا جائزہ لیں۔ جی ایچ ایم سی ایکٹ میں بھی ایسی ہی دفعات ہیں۔ عدالت نے کہا کہ اگر جھیل کے بفر زون پر تجاوزات ہیں تو نوٹس دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

جج نے کہا کہ پدا چیروو اور کوٹھا چیروو ایک دوسرے سے ملحق ہیں۔ لوگوں نے جھیل کو تقسیم کیا اور اور تباہ کرنے کے بعد سڑک تعمیر کی۔جبکہ یہ ہندوستان کی پہلی جھیلوں میں سے ایک ہے جسے حیاتیاتی تنوع کا مرکز قرار دیا گیا تھا۔ بدقسمتی سے، مجرموں نے جھیل کو تباہ کر دیا جو پرندوں کو اپنی طرف راغب کرتی تھی۔ عدالت نے کہا کہ مشہور ماہر ظہور سلیم علی نے اپنی کتاب میں اس جھیل کے بارے میں لکھا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ مجھے نو ایکڑ اراضی پر جائیداد کی حفاظت کرنی ہے۔ یہ جگہ زمینوں پر قبضہ کے لئے مشہور ہے۔ جج نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ اب کوئی زمین کو ہاتھ نہیں لگائے گا۔ آپ ان کو بلائیں گے تو بھی نہیں آئیں گے اور تلگو کہاوت دہرای کہ بودیدھا لو پوسینا پنیرو (یہ نالی میں پیسہ بہانے کے مترادف ہے)

a3w
a3w