شمالی بھارت

آزاد امیدواروں سے بات چیت کی ضرورت نہیں:کمل ناتھ

کانگریس کی ریاستی یونٹ کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے آج دعویٰ کیا کہ انہیں ریاست کے ووٹروں پر بھروسہ ہے اور کانگریس کو آزاد امیدواروں سے بات چیت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

بھوپال: مدھیہ پردیش میں کل ووٹوں کی گنتی سے پہلے کانگریس کی ریاستی یونٹ کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے آج دعویٰ کیا کہ انہیں ریاست کے ووٹروں پر بھروسہ ہے اور کانگریس کو آزاد امیدواروں سے بات چیت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
کمل ناتھ کے کئی وفادار ارکان اسمبلی دہلی پہنچ گئے
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سرینواس یادو ترقیاتی کاموں میں بری طرح ناکام: ڈاکٹر کوٹا نیلیما کا الزام

مسٹر کمل ناتھ نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ وہ آج کوئی بیان نہیں دیں گے۔ کل اسی وقت صحافیوں سے طویل بات چیت کریں گے۔

س سلسلے میں، انہوں نے کہا کہ انہیں ایگزٹ پول سے کوئی سروکار نہیں، انہیں ووٹرز پر اعتماد ہے۔آزاد امیدواروں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ آزاد امیدواروں سے بات کرنے کی کانگریس کو کوئی ضرورت نہیں ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی کے پاس اتنی سیٹیں ہیں تو پارٹی آزاد امیدواروں سے بات کرنے کا ڈرامہ کیوں کر رہی ہے۔