حجاب اتارنے کا حکم کسی کو نہیں! اکبر الدین اویسی کا دوٹوک اعلان (ویڈیو)
اے آئی ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی نے حجاب کے معاملے پر خواتین اور لڑکیوں سے کہا ہے کہ وہ کسی کے دباؤ یا خوف میں نہ آئیں اور اپنی پسند کے مطابق حجاب پہنیں۔
حیدرآباد: اے آئی ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی نے حجاب کے معاملے پر خواتین اور لڑکیوں سے کہا ہے کہ وہ کسی کے دباؤ یا خوف میں نہ آئیں اور اپنی پسند کے مطابق حجاب پہنیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی بیٹیوں سے بھی یہی کہتے ہیں کہ حجاب پہننے پر کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ حجاب کرنا ان کی ذاتی پسند اور حق ہے۔ کسی کو یہ فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں کہ کوئی خاتون حجاب اتارے یا کوئی شخص داڑھی رکھے یا اسے تراشے۔
اکبر الدین اویسی نے لڑکیوں سے اپیل کی کہ وہ حجاب کے ساتھ تعلیم حاصل کریں، آگے بڑھیں اور زندگی میں اپنے خواب پورے کریں۔
انہوں نے کہا کہ حجاب ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہونا چاہیے اور لڑکیوں کو علم حاصل کرکے دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک باپ، بھائی اور بیٹے کی حیثیت سے وہ خواتین کے حقوق کے حصول اور ان کے ساتھ کھڑے رہنے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔