دہلی

کانگریس کے بغیر کوئی اپوزیشن اتحاد نہیں: جئے رام رمیش

جئے رام رمیش نے کہا کہ کانگریس کے بغیر کوئی اپوزیشن اتحاد نہ تو ہوگا اور نہ کامیاب رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا جھوٹا پروپگنڈہ ہے کہ کانگریس اتحاد کی مخالف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کیرالا‘ٹاملناڈو’مہاراشٹرا‘جھارکھنڈ اور بہار کے علاوہ شمال مشرق کی بعض ریاستوں میں اتحاد کررکھا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس نے اتوار کے دن کہا کہ اس کے بغیر کوئی بھی اتحاد ناکام رہے گا۔ اس نے کہا کہ کانگریس کے بغیر اپوزیشن کا کوئی بھی اتحاد کامیاب نہیں ہوگا۔ پارٹی کے پلینیری سیشن میں ریاستوں میں اتحاد کے علاوہ 2024کے عام انتخابات پر بھی تبادلہئ خیال ہوگا۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
اے پی میں کس سے اتحاد کیا جائے، کس سے نہیں، بی جے پی مخمصہ میں گرفتار
ریزرویشن کی بالائی حد، مودی اپنا موقف واضح کریں: کانگریس
ملک کی جمہوری نوعیت کو بڑھانے کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت : نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات
عوام میں کے سی آر کی عزت ہنوز برقرار: کے ٹی آر

 نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں جئے رام رمیش نے کہا کہ کانگریس کے بغیر کوئی اپوزیشن اتحاد نہ تو ہوگا اور نہ کامیاب رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا جھوٹا پروپگنڈہ ہے کہ کانگریس اتحاد کی مخالف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کیرالا‘ٹاملناڈو’مہاراشٹرا‘جھارکھنڈ اور بہار کے علاوہ شمال  مشرق کی بعض ریاستوں میں اتحاد کررکھا ہے۔

 کانگریس ہمخیال جماعتوں کو یکجا کرنے کی کوشش میں ہے۔ بجٹ اجلاس میں اپوزیشن نے اڈانی۔ ہنڈن برگ رپورٹ کی جے پی سی تحقیقات کے مطالبہ میں اپنے اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ جئے رام رمیش نے بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار کے ہفتہ کے دن دئیے گئے بیان کا خیرمقدم کیاکہ کانگریس اور اس کے قائد راہول گاندھی کو اپوزیشن اتحاد کا فیصلہ بنا تاخیرکرناچاہئیے۔

نتیش کمار نے کہاتھا کہ اگر اپوزیشن جماعتوں بشمول کانگریس نے متحدہ لڑائی لڑی تو بی جے پی آئندہ سال کے لوک سبھا الیکشن میں 100 سے بھی کم نشستوں پر سمٹ جائے گی۔ چیف منسٹر بہار نے کہا کہ بہار میں مہاگٹھ بندھن کی حکومت بننے کے فوری بعد میں نے راہول گاندھی اور سونیاگاندھی سے ملاقات کی تھی۔

 اب میں منتظر ہوں کہ کانگریس اپوزیشن اتحاد کا فیصلہ کرے۔ کانگریس اگر اپوزیشن اتحاد کی کمان اپنے ہاتھوں میں لے اور میرے مشوروں پر عمل کرے تو بی جے پی‘ اگلے لوک سبھا الیکشن میں 100 سے بھی کم نشستوں پر سمٹ جائے گی۔ نتیش کمار نے کہا کہ بہار میں ہم اپوزیشن اتحاد کیلئے کام کررہے ہیں۔