میڈیکل میں داخلہ کیلئے مرکزی نظام کا منصوبہ نہیں: منسکھ
مرکزی وزیر صحت منسکھ مانڈویہ نے کہا کہ میڈیکل کے انڈر گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس کی نشستوں پر بھرتی کے امور کو مرکزیت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
حیدرآباد: مرکزی وزیر صحت منسکھ مانڈویہ نے کہا کہ میڈیکل کے انڈر گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس کی نشستوں پر بھرتی کے امور کو مرکزیت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
آج لوک سبھا میں بی آر ایس اراکین پارلیمنٹ رنجیت ریڈی اور ایم کویتا کے سوال کا مرکزی وزارت صحت نے تحریری جواب دیا۔
جواب میں انہوں نے واضح کہا گیا کہ تعلیمی سال 2023-24 میں میڈیسن کے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسس میں داخلوں کے نظام میں مرکزیت لانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
مختلف کوٹہ کے تحت داخلہ دینے کی اسکیم میں کسی بھی طرح کی کوئی تبدیلی نہیں لائی جارہی ہے۔
جواب میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری رہنمایانہ خطوط پر عمل کرتے ہوئے ڈائرکٹر جنرل آف ہیلتھ سرویسس اور میڈیکل کونسلنگ کمیٹی ایم بی بی ایس اور پی جی کورسس میں داخلہ دینے کیلئے کونسلنگ منعقد کررہے ہیں۔
میڈیسن کے انڈر گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹ کورسس میں اسٹیٹ کوٹہ کے تحت سیٹس کو متعلقہ ریاستی حکومتوں کی جانب سے کونسلنگ منعقد کی جائے گی۔ میڈیکل کالجس میں صرف 15 فیصد نشستیں آل انڈیا کوٹہ کے تحت رہیں گے۔