girlfriend to boys hostel by hiding her in a suitcase، گرل فرینڈ کو سوٹ کیس میں چھپاکر بوائز ہاسٹل لانے کی کوشش (انوکھی ویڈیو وائرل)
تاہم، یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ متعلقہ طالب علم کے خلاف کیا تادیبی کارروائی کی گئی۔

سونی پت: ہریانہ میں واقع او پی جندال گلوبل یونیورسٹی میں ایک انوکھا اور حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک طالب علم نے مبینہ طور پر اپنی گرل فرینڈ کو ایک بڑے سوٹ کیس میں بند کرکے لڑکوں کے ہاسٹل میں لانے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ اُس وقت منظر عام پر آیا جب اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق، طالب علم نے لڑکی کو سوٹ کیس میں چھپا کر ہاسٹل کے اندر داخل کرنے کی کوشش کی، لیکن معمول کی سیکیورٹی چیکنگ کے دوران گارڈز کو مشکوک سامان پر شبہ ہوا۔ جب بیگ کی تلاشی لی گئی تو اس میں ایک لڑکی موجود پائی گئی، جسے فوری طور پر باہر نکالا گیا۔
عینی شاہدین نے اس حیرت انگیز منظر کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ تاہم، یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ متعلقہ طالب علم کے خلاف کیا تادیبی کارروائی کی گئی۔