تلنگانہ

ایگزٹ پول رپورٹس کی فکر نہیں۔ بہتر نتائج کی امید : کے سی آر

ایگزٹ پول کی رپورٹس جس میں حالیہ لوک سبھا انتخابات میں بی آر ایس کے کمزور مظاہرہ کی طرف اشارہ کیا گیا، کے درمیان سابق چیف منسٹرکے چندر شیکھر راؤ نے اتوار کے روز ایگزٹ پول کی رپورٹس کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ چاہے رپورٹس کچھ بھی ہو، پارٹی، عوام کیلئے کام کرتی رہے گی۔

حیدرآباد: ایگزٹ پول کی رپورٹس جس میں حالیہ لوک سبھا انتخابات میں بی آر ایس کے کمزور مظاہرہ کی طرف اشارہ کیا گیا، کے درمیان سابق چیف منسٹرکے چندر شیکھر راؤ نے اتوار کے روز ایگزٹ پول کی رپورٹس کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ چاہے رپورٹس کچھ بھی ہو، پارٹی، عوام کیلئے کام کرتی رہے گی۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس سربراہ سے وزیر اعظم کی نیک تمنائیں
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
4مرحلوں میں انڈیا بلاک کے صفائے کا دعویٰ
آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا جائے گا:ادھوٹھاکرے
بی جے پی، ٹیکس دہشت گردی پر اتر آئی ہے: جئے رام رمیش (ویڈیو)

تلنگانہ کی 10ویں یوم تاسیس تقاریب کے موقع پر بی آر ایس قائدین اور ورکرس سے خطاب کرتے ہوئے کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں بی آ رایس کو شکست ایک عارضی دھکہ ہے۔ریاست کی کانگریس حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختصر وقت کے عرصہ میں موجودہ حکومت، غیر معروف ہوگئی۔

عوام حکومت سے سخت ناراض ہیں اور ان کی ناراضگی، برہمی کا بم بہت جلد پھٹ سکتا ہے۔ لوک سبھا الیکشن کے نتائج میں کچھ بھی ہوسکتا ہے کتنی بھی نشستیں حاصل ہوسکتی ہیں۔ چند کا کہنا ہے کہ بی آ رایس کو 11حلقوں سے کامیابی ملے گی جبکہ چند کا کہنا ہے کہ پارٹی کو صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل ہوگی مگر چند کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارٹی کو2 سے4 نشستیں ملیں گی۔ یہ سب گیمبلنگ بن چکا ہے۔

انتخابی مہم کے دوران میری بس یاترا کو عوام کا زبردست ردعمل حاصل ہوا۔ ”ہم بہتر نتائج کی توقع رکھتے ہیں چاہے کچھ بھی ہو۔ اس سلسلہ میں ہمیں پریشان، فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ چاہئے نتائج کچھ بھی آئیں۔ بی آر ایس، تلنگانہ کی حفاظتی ڈھال بنے رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف ایگزٹ پول کی پیش قیاسی میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سخت مقابلہ کااشارہ دیا گیا جبکہ بی آر ایس کو حاشیہ پر رکھا گیا۔

کے سی آر نے کہا کہ چند افراد یہ کہہ رہے ہیں کہ بی آ رایس کا صفایا کردیں گے؟ مگر ان افراد کو جان لینا چاہئے کہ گلابی پارٹی ایک سمندر کے مانند ہے اور کوئی بھی اس پارٹی (بی آر ایس) کو ختم نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا (پارٹی) مستقبل بہت تابناک ہے۔ سیاسی نتائج سے ہمیں تذبذب کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔

ریاست کی تاسیس کی 10 ویں تقاریب ہمارے لئے ایک تحریک ہونی چاہئے، بی آر ایس سربراہ نے پارٹی قائدین اور کارکنوں کو یہ نصیحت کی۔ راؤ نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں شکست پارٹی کیلئے عارضی دھکہ ہے، ہر پارٹی کے سیاسی سفر میں اس طرح کے حالات آتے رہتے ہیں۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آئندہ اسمبلی الیکشن میں بی آر ایس پوری قوت کے ساتھ واپسی کرے گی۔ ریاست میں برسر اقتدار آنے کے6ماہ بعد بھی کانگریس حکومت نے مختلف شعبہ جات جیسے آئی ٹی، انڈسٹری اور زراعت کی پالیسی کا اعلان نہیں کیا ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ نئی ریاست بننے سے قبل تلنگانہ علاقہ میں کسانوں کی خودکشی، برقی کٹوتی، اور فاقہ کشی سے بافندوں کی اموت کے واقعات پیش آئے تھے مگر تلنگانہ بننے کے بعد اس علاقہ میں ان واقعات کا خاتمہ ہوگیا اور یہاں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں اور کئی ترقیاتی کام بھی ہوئے۔

a3w
a3w