شمالی بھارت

نوح فسادات: برج منڈل یاترا سے قبل ہریانہ کے نوح میں انٹرنیٹ معطل

حکومت ہریانہ نے اتوار کے دن برج منڈل جل ابھیشیک یاترا سے قبل 24 گھنٹوں کے لئے ضلع نوح میں انٹرنٹ اور بلک ایس ایم ایس سرویس معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔

چندی گڑھ۔: حکومت ہریانہ نے اتوار کے دن برج منڈل جل ابھیشیک یاترا سے قبل 24 گھنٹوں کے لئے ضلع نوح میں انٹرنٹ اور بلک ایس ایم ایس سرویس معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔

متعلقہ خبریں
نوح میں 28 اگست تک موبائل انٹرنیٹ سروس معطل
کئی مسلم کاریگروں نے نوح اور گروگرام چھوڑ دیا

گزشتہ برس اس یاترا کے دوران تشدد برپا ہوا تھا۔ اسی دوران نوح پولیس نے سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے تاکہ یاترا آسانی کے ساتھ گذر جائے۔

گزشتہ برس 31جولائی کو ضلع نوح میں یاترا کے دوران تشدد میں 2ہوم کارڈس ہلاک اور کم ازکم 15دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ سنگباری ہوئی تھی اور کاروں کو آگ لگادی گئی تھی۔

اسی رات بھیڑ نے گروگرام میں ایک مسجد پر حملہ کرکے نائب امام کو ہلاک کردیا تھا۔ بعد ازاں ہندو مسلم جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے تھے۔

a3w
a3w