صحت

کووڈ انفیکشن کے 11 ہزار سے زیادہ کیسز

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ انفیکشن کے ایک ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ انفیکشن کے ایک ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس
کووڈ۔19 میں قابل لحاظ کمی: امریکی عہدیداروں

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1021 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 11393 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 0.78 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 2661 افراد کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

بحالی کی شرح 98.79 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 131172 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 883 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئیں۔

a3w
a3w