سوشیل میڈیا

نول ٹاٹا کو ٹاٹا ٹرسٹ کا چیئرمین مقرر کیا گیا

نول ٹاٹا کو 13 ٹرسٹیوں نے متفقہ طور پر ٹاٹا ٹرسٹ کا چیئرمین منتخب کیا ہے۔ اس نئی تعیناتی کے بعد نول ٹاٹا کو سر دورابجی ٹاٹا ٹرسٹ کے 11ویں چیئرمین اورسر رتن ٹاٹا ٹرسٹ کے چھٹے چیئرمین کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: نول ٹاٹا کو ٹاٹا ٹرسٹ کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ٹرسٹ بورڈ کے ممبران نے رتن ٹاٹا کے انتقال کے بعد کیا۔ رتن ٹاٹا، جو ٹاٹا گروپ کے اعزازی چیئرمین تھے، کا چہارشنبہ کی رات انتقال ہو گیا۔ ان کے انتقال کے بعد ٹرسٹ بورڈ نے نول ٹاٹا کو متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا۔

متعلقہ خبریں
وجئے شانتی، انتخابی مہم ومنصوبہ بندی کمیٹی، کی چیف کوآرڈینٹر مقرر

ٹاٹا گروپ کی ہولڈنگ کمپنی، ٹاٹا سنز، ٹاٹا خاندان سے وابستہ پانچ اہم ٹرسٹوں کے زیر انتظام ہے، جن میں سر دورابجی ٹاٹا ٹرسٹ اورسر رتن ٹاٹا ٹرسٹ نمایاں ہیں۔ ان ٹرسٹوں کا ٹاٹا سنز میں تقریباً 52 فیصد حصہ ہے، جبکہ مجموعی طور پر پانچوں ٹرسٹوں کی حصہ داری 67 فیصد ہے۔ رتن ٹاٹا اپنی موت تک ٹاٹا گروپ کے اعزازی چیئرمین رہے۔

نول ٹاٹا کو 13 ٹرسٹیوں نے متفقہ طور پر ٹاٹا ٹرسٹ کا چیئرمین منتخب کیا ہے۔ اس نئی تعیناتی کے بعد نول ٹاٹا کو سر دورابجی ٹاٹا ٹرسٹ کے 11ویں چیئرمین اورسر رتن ٹاٹا ٹرسٹ کے چھٹے چیئرمین کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

نول ٹاٹا، رتن ٹاٹا کی سوتیلی ماں سیمون ٹاٹا کے بیٹے ہیں اور تقریباً 40 سال سے ٹاٹا گروپ سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کمپنی کے مختلف بورڈز میں کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ نول ٹاٹا ٹرینٹ، ٹاٹا فنانشل لمیٹڈ، وولٹاس، اور ٹاٹا انویسٹمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین ہیں اور ٹاٹا اسٹیل اورٹائٹن کمپنی لمیٹڈ کے نائب صدر بھی رہے ہیں۔

اس کے علاوہ، وہ سر رتن ٹاٹا ٹرسٹ اور سر دورابجی ٹاٹا ٹرسٹ کے بورڈز میں ٹرسٹی ہیں۔ انہوں نے ٹاٹا انٹرنیشنل لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں، جہاں ان کے دور میں کمپنی کا ٹرن اوور 500 ملین ڈالر سے بڑھ کر 3 ہزار بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔ یہ تعیناتی ٹاٹا گروپ کی مستقبل کی ترقی کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہے۔