کرناٹک
ٹرینڈنگ

کلبرگی میں شرپسندوں نے درگاہ حضرت سید پیرؒ کی بے حرمتی کی (ویڈیو وائرل)

اس واقعہ کے بعد مسلم برادری کے افراد بڑی تعداد میں وہاں جمع ہوئے اور شرپسندوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حملہ سے ان کے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے اور اس کے ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جانا چاہیے۔

کلبرگی: کرناٹک کے کلبرگی ضلع کے چتّاپور تعلقہ کے کاراڈال گاؤں میں جمعرات کی رات شرپسندوں نے حضرت سید پیر کی درگاہ پر حملہ کرتے ہوئے اسے نقصان پہنچایا۔ انہوں نے نہ صرف درگاہ کی بے حرمتی کی بلکہ اس کے ساتھ موجود مزار کو بھی نشانہ بنایا اور ارد گرد کی پتھریلی دیوار کو مسمار کر دیا۔

متعلقہ خبریں
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
درگاہ حضرت امراللہ شاہؒ کیلئے جاری 20 لاکھ روپے کا تغلب۔ رقم لوٹانے ایک ہفتہ کی مہلت
انیس الغرباء بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام کل جماعتی احتجاجی اجلاس
حضرت شیخ شاہ افضل الدین جنیدی سراج باباامیرکبیرالسادۃ الجنیدیہ الحسینیہ(فی الھند) مقرر
ہبالی فساد کیس واپس لینے کی مدافعت: وزیر داخلہ کرناٹک

اس واقعہ کے بعد مسلم برادری کے افراد بڑی تعداد میں وہاں جمع ہوئے اور شرپسندوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حملہ سے ان کے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے اور اس کے ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جانا چاہیے۔

ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اڈدرو سرینواسلو، پولیس سب انسپکٹرز سریشیل امباتی اور چندر مپا نے موقع پر پہنچ کر درگاہ کے متولی سید علی سے تفصیلات حاصل کیں۔ متولی سید علی نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد شرپسندوں کو گرفتار کریں تاکہ علاقے میں امن و امان بحال ہو سکے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔