اے پی کے رائلسیما میں طوفانی بارش سے عام زندگی مفلوج
کڑپہ اور دھرماورم میں صبح سے ہی بارش کا سلسلہ بغیر کسی وقفہ کے جاری رہا۔کڑپہ میں کثیف بادل چھائے رہے اور شدید بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا، جس سے گاڑی سواروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
حیدرآباد: کم دباؤ کے علاقہ کے اثرات کے سبب آندھرا پردیش کے رائلسیما کے کئی علاقوں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
کڑپہ اور دھرماورم میں صبح سے ہی بارش کا سلسلہ بغیر کسی وقفہ کے جاری رہا۔کڑپہ میں کثیف بادل چھائے رہے اور شدید بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا، جس سے گاڑی سواروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
اچانک شدید بارش کی وجہ سے برساتی نالے اور گندے پانی کے نالے اوور فلو کر گئے، اس صورتحال کے سبب ملازمین اور عام شہری مشکلات سے دوچار ہوئے۔
ستیہ سائی ضلع میں موسم نے اچانک کروٹ لی اور دھرما ورم میں شدید بارش سے کئی مقامات زیرآب آگئے۔ شہر کے کئی اہم چوراہے پانی میں محصورہوگئے، سڑکوں پر بڑے پیمانے پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام رہا اور گاڑی چلانے والوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرناپڑا۔
موسلا دھار بارش کی وجہ سے چھوٹے دکانداروں اور تاجروں کو اپنی دکانیں بند کرنی پڑیں۔