ممبئی میں طوفانی بارش سے عام زندگی مفلوج
جنوبی ممبئی کے چند حصوں، مضافاتی علاقوں اور ممبئی کے وسطی حصوں میں ایک بار پھر موسلا دھار بارش ہو نے سے عام زندگی برُ ی طرح سے متاثر ہوئی ہے۔

ممبئی:عروس البلاد ممبئی میں گزشتہ شب سے ہونے والی طوفانی بارش کی وجہ سے شہر اور مضافاتی علاقوں میں بہت تیز بارش اور جگہ جگہ ، پانی جمع ہونے کے بعدمضافات میں اندھیری سب وے بندکردیا گیا جبکہ، سائن سے کنگس سرکل تک صورت حال ایسی ہوگئی کہ یہاں سیلاب آگیاہو۔ممبئی کے سائن سرکل میں شدید بارش کی وجہ سے پانی جمع ہوگیا۔
دفتر موسمیات نے کہاکہ بحرعرب میں طغیانی کی وجہ سے سمندر میں جانے والے تمام نسلوں کے گیٹ بند۔کردیجئیے گئے ہیں۔شہریوں سے ساحلی علاقوں مرین لائنز ،چوپاٹی،جوہوچوپاٹی اور دیگر ساحلی علاقوں پر جانے سے منع کیا ہے۔
ویسٹرن ریلوے کی تازہ اطلاع کے مطابق ٹرینیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔محکمہ ریلوے نے جمعہ کو دوپہر 2 بجے ٹویٹ کیا کہ ویسٹرن لائن پر ٹرینیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔ ممبئی شہر اور مضافاتی علاقوں میں جمعہ کو بارش کا ایک اور شدید سلسلہ دیکھنے میں آیا۔پانی بھر جانے کی وجہ سے اندھیری سب وے کو گاڑیوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ممبئی شہر اور مضافاتی علاقوں میں جمعہ کو ہونے والی موسلادھار بارش سے کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا۔
اطلاع کے مطابق جمعہ کو جنوبی ممبئی کے چند حصوں، مضافاتی علاقوں اور ممبئی کے وسطی حصوں میں ایک بار پھر موسلا دھار بارش ہو نے سے عام زندگی برُ ی طرح سے متاثر ہوئی ہے۔
ہندوستانی محکمہ موسمیات کے ممبئی مرکز نے اگلے 24 گھنٹوں میں شہر اور مضافاتی علاقوں میں بھاری سے بہت بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے، جس میں کبھی کبھار تیز ہواؤں کے50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
ممبئی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اوسطاً 100 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے اور محکمہ موسمیات نے اگلے ایک دن شہر اور مضافاتی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بھاری سے بہت زیادہ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ بدھ کو ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد، جس کی وجہ سے کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور مقامی خدمات متاثر ہوئیں، جمعرات کی صبح بارش کی شدت میں کمی آئی اور شہر کے کچھ حصوں میں بارش نہیں ہوئی،لیکن جمعہ کو تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ایک شہری عہدیدار نے بتایا کہ جمعرات کو صبح 8 بجے ختم ہونے والے 24 گھنٹے کے دورانیے میں شہر میں اوسطاً 100 ملی میٹر بارش ہوئی۔ شہر، مشرقی اور مغربی مضافاتی علاقوں میں اس مدت کے دوران بالترتیب 95.39،ایم۔ایم 96.70ایم ایم اور 110.45ایم ایم کی اوسط بارش ریکارڈ کی گئی۔
ریاستی حکومت نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ جب تک ضروری نہ ہو گھروں سے باہر نہ نکلیں۔اسکولوں اور دفاتر میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے آج پونے ضلع کے گھاٹ علاقوں میں انتہائی بھاری بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ ان علاقوں کے رہائشیوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ہفتے کے آخر میں گھاٹ کے علاقوں میں ہفتہ سے شروع ہو کر اتوار اور پیر تک جاری رہنے والی بھاری سے بہت زیادہ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
مانسون کے موسم میں شدت آنے کے ساتھ ہی موسمی نظام مزید فعال ہو گیا ہے جس کے باعث خطے کے مختلف حصوں میں تیز بارشیں ہو رہی ہیں۔ گھاٹ کے علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں پانی جمع ہو سکتا ہے، لینڈ سلائیڈنگ اور خطرناک علاقوں میں سیلاب آ سکتا ہے۔
دریں اثنا، مہاراشٹر کے کچھ حصوں میں مسلسل بارش اور بھاری بارش کی وارننگ کے پیش نظر، ریاستی حکومت نے جمعرات کو ایک ایڈوائزری جاری کی، جس میں لوگوں سے کہا گیا کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں جب تک کہ ضروری نہ ہو۔ناندیڑ میں سیلابی صورتحال کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔مہارشٹر میں رائے گڑھ میں چٹانیں کھسکنے کے واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد16 پہنچ چکی ہے۔