بین الاقوامی

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے متصل سرحدوں کو مسدود کردیا (ویڈیو)

شمالی کوریا نے جمعرات کے روز کہا کہ جنوبی کوریا کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں شمالی کوریا کی جنوبی سرحد سے متصل تمام سڑکوں اور ریلویز کو مکمل طورپر مسدود کردیا گیا ہے۔

سیؤل (آئی اے این ایس) شمالی کوریا نے جمعرات کے روز کہا کہ جنوبی کوریا کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں شمالی کوریا کی جنوبی سرحد سے متصل تمام سڑکوں اور ریلویز کو مکمل طورپر مسدود کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
شمالی کوریا نئے سال میں تین نئے جاسوسی سیٹلائٹ لانچ کرے گا
فوج میں خدمات نہ کرنے مرگی میں مبتلا ہونے کے جھوٹے سرٹیفکیٹس
ریونت ریڈی کا دورہ امریکہ متوقع

ریاستی میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ ورکرس پارٹی آف کوریا کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے حکم کے تحت 15 اکتوبر کو ڈی پی آر کے کی سڑکوں اور ریلویز کو مسدود کرنے کا قدم اٹھایا گیا۔

شمالی کوریا نے اپنے اقتدار ِ اعلیٰ کے علاقوں کو آر او کے کے علاقوں سے علیحدہ کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ آر او کے جنوبی کوریا (ریپبلک آف کوریا کا مخفف ہے)۔