دہلی

صدرجمہوریہ سے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح نہ کرانا اعلیٰ آئینی عہدہ کی توہین: راہول گاندھی

راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا، ”صدر کو پارلیمنٹ کا افتتاح نہ کروانااور نہ ہی انہیں تقریب میں بلانا- یہ ملک کے اعلیٰ آئینی عہدے کی توہین ہے۔ پارلیمنٹ انا کی اینٹوں سے نہیں بنتی، یہ آئینی اقدار سے بنتی ہے۔“

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کے نئی تعمیر شدہ پارلیمنٹ ہاوس کے افتتاحی پروگرام کے سلسل میں جاری سیاست میں شدت کے درمیان کانگریسی لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ صدر دروپدی مورمو کو پارلیمنٹ کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کرنے کی اجازت نہ دینا ملک کے اعلیٰ آئینی عہدے کی توہین ہے۔

متعلقہ خبریں
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
کنگنا کی کوئی تعلیمی لیاقت نہیں: گل
طاقت کے نشہ میں چور سرکش قوتیں مٹ جاتی ہیں، مسلمان تاریخ کے اوراق سے سبق لینا سیکھیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)

راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا، ”صدر کو پارلیمنٹ کا افتتاح نہ کروانااور نہ ہی انہیں تقریب میں بلانا- یہ ملک کے اعلیٰ آئینی عہدے کی توہین ہے۔ پارلیمنٹ انا کی اینٹوں سے نہیں بنتی، یہ آئینی اقدار سے بنتی ہے۔“

کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے کہا، ”پارلیمنٹ میں ’جمہوریت‘ کی شہنائی بجنی چاہیے، لیکن جب سے خود ساختہ وشوا گرو آئے ہیں ’اجارہ داری‘کی توپ چلائی جا رہی ہیں۔عمارت نہیں نیت بدلو۔“

پارٹی کے قومی سکریٹری اور کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے داخلی انچارج ونیت پونیا نے کہا، ”نئی پارلیمنٹ عمارت کے افتتاح کے لیے صدر اور نائب صدر کو مدعو نہ کرنا نہ صرف ان کا نہیں، ملک کے آئین اور ہر شہری کی توہین ہے۔ تکبر اور انتہائی تنگ نظری کی ایک غلط روایت کی شروعات ہے….کیا اس کا احساس کرانے کی ہمت کسی بھی وزیر کے پاس نہیں ہے۔“

اس سے قبل اپوزیشن کی 19 جماعتوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کی تعمیر میں اپوزیشن اور عوام کی رائے نہ لینے اور صدر مملکت کو افتتاح سے دور رکھنے کو جمہوریت کی توہین بتاتے ہوئے افتتاحی تقریب کے بائیکاٹ کا اجتماعی اعلان کیا۔