دہلی

سب کا ساتھ نہیں‘ برج بھوشن کا ساتھ: کپل سبل

کپل سبل نے ٹویٹ کیا کہ برج بھوشن شرن سنگھ کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا۔ پی ایم خاموش‘ بی جے پی خاموش‘ آر ایس ایس خاموش۔ تحقیقاتی عہدیداروں کو واضح پیام۔

نئی دہلی: رکن راجیہ سبھا کپل سبل نے ہفتہ کے دن کہا کہ ریسلنگ فاؤنڈیشن آف انڈیا(ڈبلیو ایف آئی) کے برج بھوشن شرن سنگھ پر جنسی ہراسانی کے الزامات کے باوجود وزیراعظم نریندر مودی اور برسراقتدار بی جے پی کی ”خاموشی“ معاملہ کی تحقیقات کرنے والے عہدیداروں کے لئے ایک پیام ہے۔

متعلقہ خبریں
میاں مسلمانوں سے متعلق چیف منسٹر آسام کے ریمارک پر کپل سبل کی تنقید
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
آسام میں ٹیچر کے لڑکیوں کو فحش ویڈیودکھانے پر اسکول کو جلادیا گیا
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب

کپل سبل نے ٹویٹ کیا کہ برج بھوشن شرن سنگھ کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا۔ پی ایم خاموش‘ بی جے پی خاموش‘ آر ایس ایس خاموش۔ تحقیقاتی عہدیداروں کو واضح پیام۔ انہوں نے کہا کہ سب کا ساتھ نہیں برج بھوشن کا ساتھ۔