تلنگانہ

فنکشن ہالس میں شور کو کنٹرول کرنے اقدامات کی تفصیلات پیش کرنے تلنگانہ ہائی کورٹ کی ہدایت

تلنگانہ ہائی کورٹ نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ فنکشن ہالس میں شور کو کنٹرول کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی تفصیلات پیش کرے۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ فنکشن ہالس میں شور کو کنٹرول کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی تفصیلات پیش کرے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
تلنگانہ آئیکون ایوارڈز کا دوسرا ایڈیشن متنوع شعبوں میں ٹریل بلزرز کی نمایاں کامیابیوں کا جشن
تلنگانہ رعیتولا سمیتی (ٹی آرایس) کا جلد رجسٹریشن کرنے الیکشن کمیشن کو ہدایت
ضلع وقارآباد: ڈی ایس سی میں دونوں بہنوں نے حاصل کی سرکاری ملازمت
نفرت انگیز تقاریر کی روک تھام کے لیے مانیٹرنگ سسٹم نافذ کیا جائے: صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کا مطالبہ

عدالت نے ریمارک کیا کہ صرف 10 ہزار روپے کا جرمانہ کیا جائے تو یہ معاملات نہیں رکیں گے۔ ہائی کورٹ نے ایڈیشنل چیف انجینئر کرنل جے۔

ستیش بھردواج کی جانب سے عدالت کو بھیجے گئے مکتوب کی سماعت کی گئی جس میں کہا گیا کہ کنٹونمنٹ علاقہ میں رات دیر بعد بھی شور حد سے باہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ ڈائل 100 پر کال کریں یا پولیس کو شکایت کریں تو وہ وقتی طور پر آتے جاتے ہیں لیکن کوئی سخت کارروائی نہیں کی جاتی۔

ہائی کورٹ نے اس خط کی مفاد عامہ کی عرضی کے طورپر سماعت کی۔ چیف جسٹس جسٹس آلوک ارادے اور جسٹس جے انیل کمار پر مشتمل بنچ نے اس معاملے کی سماعت کی۔

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے اس سلسلہ میں جواب دینے کیلئے وقت مانگا۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ یہ کنٹونمنٹ ایریا میں ہے اس لیے کنٹونمنٹ بورڈ کو مدعا علیہ بنایا جائے۔

بنچ نے اس سے اتفاق کیا اور کنٹونمنٹ بورڈ کو مدعا علیہ بنانے کے احکامات جاری کئے۔درخواست گذارنے کہا کہ یہ مسئلہ صرف سکندرآباد کے دو ہالوں تک محدود نہیں ہے، بلکہ شہر کے تمام حصوں میں ایک ہی مسئلہ موجود ہے۔

آئندہ دسویں جماعت کے امتحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت اقدامات کیے جانے چاہئے۔ اس معاملہ کی آئندہ سماعت 7 تاریخ تک ملتوی کر دی گئی۔