قومی

امریکہ میں سیکولرازم اور رواداری کی جیت: چدمبرم

سینئر کانگریس قائدپی چدمبرم نے جمعہ کے دن کہا کہ امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں آزاد خیالی، سیکولرازم اور رواداری کی جیت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس میں اُن سبھی کیلئے ایک سبق ہے جو آزاد اور جمہوری ملک کا شہری بنا چاہتے ہیں۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی)سینئر کانگریس قائدپی چدمبرم نے جمعہ کے دن کہا کہ امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں آزاد خیالی، سیکولرازم اور رواداری کی جیت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس میں اُن سبھی کیلئے ایک سبق ہے جو آزاد اور جمہوری ملک کا شہری بنا چاہتے ہیں۔

امریکی رائے دہندوں نے جاریہ ہفتہ صدر ٹرمپ کو دھکہ پہنچایا۔ انہوں نے اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کو امریکی کانگریس کا کنٹرول دے دیا۔

چدمبرم نے کہا کہ امریکی الیکشن، غیر قانونی امیگریشن، ایشیائی اور لاطینی امریکیوں کی یلغار اور اسلامو فوبیا جیسے بے بنیاد مسائل پر لڑا گیا۔

روزی روٹی کے مسائل جیسے بڑھتے اخراجات زندگی، بے روزگاری، ایندھن کے دام اور نظم وضبط کے مسائل پیچھے چلے گئے لیکن آخر کا آزاد خیالی، سیکولرازم اور رواداری کی جیت ہوئی۔