قومی
ترون تیج پال کی درخواست پر سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
صحافی ترون تیج پال کو دھکہ پہنچا۔ سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن اُن کی 10سالہ قید کو معطل کرنے سے انکار کردیا۔یہ سزا انہیں 2013کے عصمت ریزی کیس میں سنائی گئی تھی۔
نئی دہلی (پی ٹی آئی)صحافی ترون تیج پال کو دھکہ پہنچا۔ سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن اُن کی 10سالہ قید کو معطل کرنے سے انکار کردیا۔یہ سزا انہیں 2013کے عصمت ریزی کیس میں سنائی گئی تھی۔
جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس پرسنا بی ورالے پر مشتمل بنچ نے کہا کہ وہ سزا معطل کرنا نہیں چاہتی۔
سینئر وکیل کپل سبل نے ترون تیج پال کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ ساری کہانی جھوٹی ہے۔
سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے حکومت گوا کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے ترون تیج پال کی درخواست کی مخالفت کی اور کہا کہ یہ کیس سزا بڑھانے کا کیس ہے۔