تلنگانہ

سومیش کمار کی رضاکارانہ سبکدوشی کیلئے درخواست کی اطلاع

تلنگانہ کے سابق چیف سکریٹری سومیش کمار جوتلنگانہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر آندھر اپردیش کیڈر کے تحت اے پی میں تعیناتی کیلئے رجوع ہوئے تھے، کی جانب سے خدمات سے رضاکارانہ سبکدوشی (وی آرایس)کیلئے درخواست داخل کرنے کی اطلاع ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق چیف سکریٹری سومیش کمار جوتلنگانہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر آندھر اپردیش کیڈر کے تحت اے پی میں تعیناتی کیلئے رجوع ہوئے تھے، کی جانب سے خدمات سے رضاکارانہ سبکدوشی (وی آرایس)کیلئے درخواست داخل کرنے کی اطلاع ہے۔

وہ اے پی حکومت سے تقریبا ایک ماہ قبل رجوع ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق سومیش، اے پی کے چیف سکریٹری ڈاکٹر کے ایس جواہر ریڈی سے رجوع ہوئے اور کہا ان کی اس درخواست کی منظوری کی خواہش کی۔

توقع ہے کہ چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی اس کو منظوری دے دیں گے۔اسی دوران بتایاجاتا ہے کہ تلنگانہ حکومت، ان کو ریاستی حکومت کا مشیر بنانے کی تیاری کررہی ہے۔

قواعد کے مطابق ریاستی حکومت مرکز سے کسی بھی قسم کی اجازت کے بغیر کسی بھی آئی اے ایس عہدیدار کی وی آرایس کی درخواست کی منظوری کا اختیار رکھتی ہے۔

a3w
a3w