تلنگانہ

جموں و کشمیر میں ڈیوٹی کے دوران تلنگانہ کے ایک فوجی جوان کی خودکشی

متوفی کی شناخت ورنگل ضلع کے نرسم پیٹ سے تعلق رکھنے والے ناگر راجو کے طور پر ہوئی ہے، جو جموں کے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب واقع ''سروج آؤٹ پوسٹ'' پر سنٹری ڈیوٹی پر تعینات تھا۔

حیدرآباد: جموں و کشمیر میں ڈیوٹی کے دوران تلنگانہ کے ایک فوجی جوان نے خودکشی کر لی۔ فوجی حکام نے اس کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

متعلقہ خبریں
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
یو ایس او پی سی کو ذہنی صحت کیلئے10ملین ڈالر عطیات
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو
خواتین کو صحت کا خیال رکھنا چاہئے، ڈسٹرکٹ کلیکٹر ڈاکٹر ستیہ سارڈا

متوفی کی شناخت ورنگل ضلع کے نرسم پیٹ سے تعلق رکھنے والے ناگر راجو کے طور پر ہوئی ہے، جو جموں کے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب واقع ”سروج آؤٹ پوسٹ” پر سنٹری ڈیوٹی پر تعینات تھا۔

تفصیلات کے مطابق، اتوار 18 مئی کو شام تقریباً 4.30 بجے ناگر راجو نے اپنی سروس ریوالور سے خود پر گولی چلا کر خودکشی کر لی۔

واقعہ کے بعد منگل کی صبح اس کی لاش کو ورثا کے حوالے کیا گیا۔ناگر راجو کے رشتہ داروں نے بتایا کہ گھریلو مسائل کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ پولیس اور فوجی حکام نے اس معاملے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں۔