ایشیاء

اب میرا قتل باقی رہ گیا ہے۔ برطانوی اخبار میں عمران خان کا آرٹیکل

سابق وزیراعظم پاکستان و صدر پاکستان تحریک ِ انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انہیں یا ان کی بیگم کو کچھ ہوجاتا ہے تو ملک کے فوجی سربراہ جنرل سید عاصم منیر کو راست ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہئے۔

اسلام آباد: سابق وزیراعظم پاکستان و صدر پاکستان تحریک ِ انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انہیں یا ان کی بیگم کو کچھ ہوجاتا ہے تو ملک کے فوجی سربراہ جنرل سید عاصم منیر کو راست ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہئے۔

متعلقہ خبریں
پاکستانی سیاست میں فوج کا دبدبہ برقرار رہے گا: انوارالحق کاکڑ
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کےخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
جائیداد کے لئے نوجوان کے ہاتھوں باپ اور ماموں کا قتل
بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھ کر ان کی سزا کو مزید سخت بنایا گیا: ہائیکورٹ
امریکہ کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے لکھے گئے آرٹیکل میں عمران خان نے الزام عائد کیا کہ پاکستان کی طاقتور فوجی قیادت ان کا صفایا کرنے کی کوشش کرسکتی ہے۔ عمران خان نے برطانیہ کے اخبار ٹیلی گراف میں لکھا کہ ان پر عائد تمام الزامات سیاسی محرکہ ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ اب فوج کے لئے صرف میرا قتل باقی رہ گیا ہے۔

سابق وزیراعظم نے لکھا کہ 8 فروری کے ناقص الیکشن کے بعد پاکستان ساری دنیا کے سامنے ”مذاق“ بن کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام برہم ہیں کیونکہ ان کی آواز دبائی جارہی ہے۔ موجودہ حکومت مذاق بن چکی ہے۔

پاکستان کی فوجی قیادت کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے انہوں نے واضح طورپر کہا کہ فوجی سربراہ جنرل عاصم منیر انہیں سیاست سے دور رکھنے سب کچھ کررہے ہیں۔ اب فوجی قیادت کے پاس میرے قتل کے سوا کچھ بھی نہیں رہ گیا۔

میں نے کھلے عام کہا ہے کہ اگر مجھے یا میری بیگم کو کچھ ہوتا ہے تو اس کے لئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ میں خوف زدہ نہیں ہوں کیونکہ میرا عقیدہ پختہ ہے۔

میں غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا۔ پاکستان کو موجودہ بحران سے نکالنے کا واحد راستہ عوام کا خط ِ اعتماد بحال کرنا اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے۔ عمران خان نے اپنے اوپینین پیس میں سابق فوجی سربراہ ریٹائرڈ جنرل قمرجاوید باجوہ کو بھی ان کی حکومت کے مخالف اتحاد کی راہ ہموار کرنے کے لئے موردِ الزام ٹھہرایا۔

a3w
a3w