اب راہول گاندھی‘ کالکاجی کی سبزی منڈی میں (مکمل ویڈیو دیکھیں)
گاندھی نے آج گری نگر میں ہنومان مندر کے نزدیک سبزی منڈی میں سبزیوں کی قیمتوں کے مسئلہ پر لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مہنگائی کو روکنے میں بری طرح ناکام ہے اور مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔
نئی دہلی: لوک سبھا میں قائد اپوزیشن اور کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے اشیائے ضروریہ کی آسمان چھوتی قیمتوں کے معاملے پر آج حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسی عام آدمی کے خلاف ہے، اس لئے مہنگائی کو روکنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں۔
راہول گاندھی نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کا بجٹ تباہ ہو گیا ہے اور ضروری اشیاء کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں۔ حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کر رہی اور آسمان چھوتی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو رہی ہے۔
مسٹر گاندھی نے آج گری نگر میں ہنومان مندر کے نزدیک سبزی منڈی میں سبزیوں کی قیمتوں کے مسئلہ پر لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مہنگائی کو روکنے میں بری طرح ناکام ہے اور مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لہسن کی قیمت پہلے 40 روپے تھی، آج 400 روپے ہے۔“بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کا کچن بجٹ خراب کر دیا ہے، جبکہ حکومت کمبھ کرن کی نیند سو رہی ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے سبزی منڈی میں صارفین کے ساتھ ساتھ سبزی فروشوں سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان عام لوگوں کے مسائل بھی سنے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں شدید مہنگائی کے دوران عوام اپنی ضروریات کی چھوٹی چھوٹی چیزوں پر سمجھوتہ کرنے پر مجبور ہیں۔