سوشیل میڈیا

ساحل پر پڑی دیوقامت وہیل مچھلی سے عوام میں خوف و ہراس (ویڈیو)

اس حوالے سے محکمہ ماہی گیری کے اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ ہم فی الحال اس مردہ مچھلی کو ساحل پر کھینچنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اس کی تحقیق میں آسانی ہو اور ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد ہم اسے دفن کردیں گے۔

جکارتہ: انڈونیشیا کے شہر بالی کے ساحل پر ایک بار پھر ایک دیو قامت وہیل مچھلی مردہ حالت میں پائی گئی ہے، ایک ماہ کے دوران تیسری مرتبہ ساحل پر اتنی بڑی مچھلی مردہ حالت میں پائی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 56 فٹ یعنی 17 میٹرلمبی یہ نر سپرم وہیل ہفتے کی سہ پہر مغربی بالی کے جمبرانا ضلع میں یہ لیہ کے ساحل پر مردہ حالت میں ملی۔

اس حوالے سے محکمہ ماہی گیری کے اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ ہم فی الحال اس مردہ مچھلی کو ساحل پر کھینچنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اس کی تحقیق میں آسانی ہو اور ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد ہم اسے دفن کردیں گے۔

یاد رہے کہ اندونیشا کا شہر بالی دنیا بھر کے سیاحوں کا پسندیدہ مقام ہے، اس سے قبل بھی۔

گزشتہ بدھ کو بالی کے مشرقی ساحل پر کلنگ کنگ کے ضلع میں 18 میٹر لمبی ایک نر سپرم وہیل بھی مردہ حالت میں ملی تھی۔

اسی ماہ اپریل میں11میٹر طویل اور دو ٹن سے زائد وزن کی حامل برائیڈز وہیل یکم اپریل کو تابانان کے ساحل پر مردہ حالت میں ملی تھی۔