تلنگانہ

تلنگانہ کے ونپرتی ضلع میں بی آرایس لیڈرسریدھرریڈی کے قتل کی واردات

تلنگانہ کے ونپرتی ضلع میں بی آرایس لیڈرسریدھرریڈی کے قتل کی واردات پیش آئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ونپرتی ضلع میں بی آرایس لیڈرسریدھرریڈی کے قتل کی واردات پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
مولانا ابوالکلام آزاد تقسیم ہند اور دو قومی نظریے کے سخت مخالف تھے
یلندو: جمعیت علماء کی منڈلی سطح پر نئی باڈی کا انتخاب
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات کی دو یومی کل ہند فقہی کانفرنس کا شاندار آغاز، 300 سے زائد علماء، مفتیان اور عالمات کی شرکت
نارائن پیٹ میں گنیش تہوار اور دیگر مذہبی تقریبات میں ڈی جے ساؤنڈ سسٹمز پر مکمل پابندی

تفصیلات کے مطابق ضلع کے لکشمی پلی کا ساکن 45 سالہ سریدھرریڈی کل شب گھر کے باہر پلنگ پر سورہاتھا کہ اس کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

مقتول سریدھر ریڈی کولہاپور کے سابق ایم ایل اے ہرش وردھن ریڈی کاقریبی حامی تھا۔ ہرش وردھن ریڈی نے قتل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ سریدھر ریڈی کا قتل سیاسی مخاصمت کی وجہ سے ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کولہاپور حلقہ میں بی آر ایس لیڈروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ہرش وردھن ریڈی نے کہا کہ حال ہی میں بی آر ایس کے حامیوں پر مسلسل حملے ہوئے ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی پی سے اس خصوص میں شکایت کرنے کے باوجود کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

سابق وزیر ہریش راو نے اس واردات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کانگریس حکومت کے اقتدار میں آنے کے 5 ماہ کے اندر کولہاپور حلقہ میں دو بی آر ایس لیڈروں کا قتل کیا گیااور کئی مقامات پر اپوزیشن جماعت کے لیڈروں اور کارکنوں پر حملے کئے گئے۔

انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں قتل کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہاکہ بی آر ایس کارکنان ہمت نہ ہاریں۔

پارٹی ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس سیاسی قتل کی فوری تحقیقات کی جائے اور قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔