صحت
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 40 ہزار کے پار
نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے تین ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے تین ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے بدھ کے روز یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3720 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی کووڈ کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 40177 ہوگئی ہے اور انفیکشن کی شرح 2.73 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 9698 لوگ کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔
شفایابی کی شرح 98.73 فیصد ہے۔ اس عرصے میں 150735 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2459 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔