امریکہ و کینیڈا
نصرت جہاں چوہدری امریکہ میں پہلی مسلم وفاقی جج مقرر
امریکہ میں، سینیٹ نے بنگلہ دیشی نژاد مسلمان نصرت جہاں کی تقرری کی منظوری دے دی، جسے صدر جو بائیڈن نے نیویارک کے مشرقی ضلع کے لیے فیڈرل کورٹ میں جج کے طور پر نامزد کیا تھا۔

واشنگٹن: بنگلہ دیشی قانون دان نصرت جہاں چوہدری کو امریکہ میں نیویارک ڈسٹرکٹ فیڈرل کورٹ میں جج مقرر کیا گیا جو "پہلی مسلم خاتون وفاقی جج” بن گئیں۔
امریکہ میں، سینیٹ نے بنگلہ دیشی نژاد مسلمان نصرت جہاں کی تقرری کی منظوری دے دی، جسے صدر جو بائیڈن نے نیویارک کے مشرقی ضلع کے لیے فیڈرل کورٹ میں جج کے طور پر نامزد کیا تھا۔
امریکی پریس کی رپورٹوں کے مطابق، نصرت جہاں امریکہ میں "پہلی مسلم خاتون وفاقی جج” کے طور پرخدمات ادا کرے گی۔
تمام ڈیموکریٹک سینیٹرز میں سے صرف جو منچن نے نصرت جہاں کی نامزدگی کے برخلاف ووٹ دیا۔ بائیڈن نے کولمبیا یونیورسٹی سے فارغ التحصیل 47 سالہ نصرت جہاں چودھری کو جنوری میں نامزد کیا تھا۔
ریاست ہائے متحدہ میں وفاقی جج تاحیات خدمات انجام دیتے ہیں جب تک کہ ان کا مواخذہ نہ کیا جائے۔