کھیل

فیفا ورلڈ کپ، مخالفین کے زخموں پر نمک چھڑکتے رہیں گے: قطر

ان کے اس بیان سے ظاہر ہو رہا ہے کہ جیسے جیسے فیفا ورلڈ کپ کا ایونٹ نزدیک آرہا ہے، ویسے ویسے اس موضوع کے متنازعہ ہونے اور اس بارے میں اختلافات کے آثار نمایاں ہوتے جا رہے ہیں۔

دوحہ: قطر میں 20 نومبر 2022 سے شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی پر قطر کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد قطر کے حکام نے کہا ہے کہ قطر اپنے مخالفین کے زخموں پر نمک چھڑکتا رہے گا۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق قطر ایئر ویز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اکبر البکر نے قطر میں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کی مخالفت اور اس پر تنقید کرنے والوں کے خلاف سخت بیان دیا ہے۔

اکبر البکر نے کہا ہے قطری قوم ہمیشہ اپنے مخالفین کے زخموں پر نمک چھڑکتی رہے گی۔

ان کے اس بیان سے ظاہر ہو رہا ہے کہ جیسے جیسے فیفا ورلڈ کپ کا ایونٹ نزدیک آرہا ہے، ویسے ویسے اس موضوع کے متنازعہ ہونے اور اس بارے میں اختلافات کے آثار نمایاں ہوتے جا رہے ہیں۔

اس حوالے سے چند ممالک اور فٹ بال ٹیموں کی طرف سے ایل جی بی ٹی کیو کے حقوق کے بارے میں قطر کے مؤقف اور کم تنخواہوں پر بڑی تعداد میں کام کرنے والے تارکین وطن کے ساتھ سلوک جیسے امور پر تشویش کا اظہار پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

قطری حکام، جس وقت قطر کے حماد ہوائی اڈے کی توسیع کی نقاب کشائی کر رہے تھے، اسی وقت البکر نے ایک نکتے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے مدمقابل کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہیں۔

https://twitter.com/alkass_digital/status/1590726879325003776

البکر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین ہمارے پیارے ملک کے خلاف منفی میڈیا مہم چلا رہے ہیں کیونکہ لوگ اس حقیقت کو تسلیم نہیں کرنا چاہتے کہ قطر جیسا ایک چھوٹا سا ملک، سب سے بڑے اسپورٹس ایونٹ فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کا مقابلہ جیت گیا۔

انہوں نے فیفا ورلڈ کپ کے ایونٹ کے لئے اپنے ملک میں کی جانی والی تیاریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس بڑے ایونٹ کے لئے تمام تر ضروری چیزوں کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے، ان میں اضافی فلائٹس اور چارٹرڈ طیاروں کی مدد سے دونوں ہوائی اڈوں پر زیادہ سے زیادہ پروازوں کا بندوبست بھی شامل ہے۔ ان کے مطابق اس لحاظ سے ہم بہت اچھی طرح سے اپنی تمام تر تیاریاں کر چکے ہیں۔

a3w
a3w