تلنگانہ

صحتمند معاشرہ کی تشکیل کے لیے تغذیہ بخش غذا ضروری، ڈچپلی میں غذائیت کا مہینہ پروگرام کا انعقاد

ڈچپلی حلقہ میں "غذائیت کا مہینہ" کے موقع پر پراجیکٹ لیول پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈچپلی حلقہ کے رکن اسمبلی مسٹر بھوپت ریڈی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

نظام آباد: ڈچپلی حلقہ میں "غذائیت کا مہینہ” کے موقع پر پراجیکٹ لیول پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈچپلی حلقہ کے رکن اسمبلی مسٹر بھوپت ریڈی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحتمند زندگی اور معاشرہ کی تشکیل کے لیے ہر کسی کو تغذیہ بخش غذا، یعنی متوازن غذا کا استعمال کرنا بے حد ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ

مسٹر بھوپت ریڈی نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی ترقی میں آنگن واڑی ٹیچرز کا کلیدی کردار ہوتا ہے اور انہوں نے بنیادی ضروریات و سہولیات فراہم کرنے کا تیقن دیا۔

پروگرام میں ویمن کمیشن کی ممبر سدم لکشمی، تارا چند نائک، ڈسٹرکٹ ویلفیئر آفیسر رسول بی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راجہ شری، اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر سریمنتھالو، اکشرابھیاسم، اور انا پرسنا کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں ماؤں اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خاص طور پر پری اسکول کے بچوں کی جانب سے پیش کیے گئے کلچرل پروگرام نے توجہ کا مرکز بنا۔

یہ پروگرام صحت مند غذائیت کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوا ہے، جس کا مقصد کمیونٹی میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔