مہاراشٹرا

ہاؤسنگ سوسائٹی میں قربانی کیلئے بکرا لانے پر پڑوسیوں کا اعتراض (ویڈیو وائرل)

اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر وائرل ہوگیا جس میں کچھ لوگ چیختے ہوئے اس شخص کو اس کے گھر بکرا لے جانے سے روک رہے ہیں۔

تھانے: تھانے ضلع کے ہاؤسنگ کامپلکس میں بعض مکینوں نے ایک شخص کے بقرعید کے لیے بکرا لانے پر اعتراض کیا۔ منگل کی شام پیش آئے اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھائیندر علاقہ میں واقع ہاؤسنگ سوسائٹی پہنچی، مکینوں سے با ت کرکے انہیں منایا۔

متعلقہ خبریں
پیٹ بشیرآباد کی اراضی جرنلسٹس سوسائٹی کو دلانے کی استدعا
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
کنگنا رناوت نے 2سال بعد ورک آؤٹ شروع کیا ، ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی

 میرا روڈ پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) نے پی ٹی آئی سے بات کہی۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر وائرل ہوگیا جس میں کچھ لوگ چیختے ہوئے اس شخص کو اس کے گھر بکرا لے جانے سے روک رہے ہیں۔

پولیس عہدیدار نے کہا کہ یہ شخص ہر سال بقرعید سے قبل بکرا گھر لانے کی پیشگی اطلاع دیتا ہے کیو ں کہ اس کے پاس اسے رکھنے کی کوئی دوسری جگہ نہیں ہے۔

https://twitter.com/meerfaisal01/status/1673914724126429184

اگلے دن یہ شخص بکرا لے جاتا ہے اور اپنے گھر پر اسے قربان نہیں کرتا۔“  پولیس کی موجودگی میں اب اس شخص کو بکرا گھر سے لے جانے کو کہا گیا۔ اس ضمن میں کوئی باضابطہ شکایت یا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔“