تلنگانہ
زعفرانی کھنڈواپہن کر آنے پر خواتین کا اعتراض۔ بی جے پی رکن اسمبلی کی بحث وتکرار
بی جے پی کے رکن اسمبلی کی جانب سے پولنگ بوتھ پر زعفرانی کھنڈواپہن کر آنے پر کئے گئے اعتراض کے بعد رکن اسمبلی اور ان کے حامیوں کی خواتین سے بحث وتکرارہوگئی۔
حیدرآباد: بی جے پی کے رکن اسمبلی کی جانب سے پولنگ بوتھ پر زعفرانی کھنڈواپہن کر آنے پر کئے گئے اعتراض کے بعد رکن اسمبلی اور ان کے حامیوں کی خواتین سے بحث وتکرارہوگئی۔
یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں پیش آیا۔
رکن اسمبلی پائل شنکر زعفرانی کھنڈواپہن کرپولنگ بوتھ پر پہنچے جس پر وہاں موجود بعض خواتین نے اعتراض کیا جس پر رکن اسمبلی برہم ہوگئے۔
رکن اسمبلی اور ان کے حامیوں نے وہاں موجود رائے دہندوں سے بحث وتکرار کی۔پولیس کو اس مسئلہ پر مداخلت کرنی پڑی۔