انسٹا گرام پرریل بنانے کا جنون، نوجوان سیلابی پانی میں لاش کی طرح تیرتا رہا (ویڈیو وائرل)
ولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی لوگوں کا ہجوم ڈیم کے قریب جمع ہو چکا تھا اور وہ نوجوان کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ کچھ لوگوں نے گروائی پولیس اسٹیشن کو بھی اطلاع دی۔
گوالیار: ہندوستان کے گوالیار میں انسٹاگرام ریل بنانے کے جنون نے ایک نوجوان کو آدھے گھنٹے تک سیلابی پانی میں لاش بن کر تیرنے پر مجبور کر دیا۔
مقامی لوگ جب یہ منظر دیکھ کر حیران ہوئے تو انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس جب موقع پر پہنچی تو وہ بھی دنگ رہ گئے، کیونکہ پانی میں تیرتی ہوئی "لاش” اچانک حرکت کرنے لگی۔
رپورٹس کے مطابق پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی لوگوں کا ہجوم ڈیم کے قریب جمع ہو چکا تھا اور وہ نوجوان کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ کچھ لوگوں نے گروائی پولیس اسٹیشن کو بھی اطلاع دی۔
پولیس جب پانی میں نوجوان کو نکالنے کے لیے گئی، تو نوجوان نے اچانک اپنی حرکت شروع کر دی اور سب کو خوفزدہ کر دیا۔ بعد ازاں نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ اس نے یہ سب انسٹاگرام ریل کے لیے کیا تھا۔
نوجوان نے کیمرہ لگا رکھا تھا اور ریکارڈنگ آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔ پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر کے مزید پوچھ گچھ کے لیے اپنے ساتھ لے گئی۔