تلنگانہ

امر راجہ گروپ کو حکومت کی ضروری حمایت برقرار رہے گی، ریونت ریڈی کی یقین دہانی

حکومت تلنگانہ، امر راجہ گروپ ایڈوانسڈ کیمسٹری سل گیگا فیاکٹری اور ضلع محبوب نگر میں بیاٹری پیاک اسمبل یونٹ کے قیام کیلئے ضروری مدد فراہم کرے گی۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ، امر راجہ گروپ ایڈوانسڈ کیمسٹری سل گیگا فیاکٹری اور ضلع محبوب نگر میں بیاٹری پیاک اسمبل یونٹ کے قیام کیلئے ضروری مدد فراہم کرے گی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا
ووٹوں کی گنتی کے دوران پارٹی امیدوار چوکس رہیں۔ چیف منسٹر کی ہدایت
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری
پرامن سماج کی تشکیل کیلئے مہاتما بدھ کی تعلیمات ضروری: ریونت ریڈی
رام مندر سے متعلق کانگریس کے خلاف وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز : جیون ریڈی

چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے چہارشنبہ کے روز یہ بات کہی۔ امر راجہ ٹیم نے تلنگانہ میں گیگا کاریڈور پروجیکٹ اور ای پازیٹیو انرجی لیاب کے قیام کے حصہ کے طور پر چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔

پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔ امر راجہ گروپ، تلنگانہ کی ترقی کے عمل میں ایک کلیدی شراکت دار ہے اور ہم نے تلنگانہ میں ایڈوانسڈ کیمسٹری سل(اے سی سی) گیگا فیاکٹری، پیاک اسمبل اور ای پازیٹیو لیاب کو کارکرد بنانے میں مکمل تعاون و مدد کا یقین دلایا ہے۔

تلنگانہ، کلین انرجی اور ایڈوانسڈ اسٹوریج ٹکنالوجیز جیسے اے سی سی کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے اور یہ سیکٹر، حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ریڈی کے حوالہ سے پریس ریلیز میں یہ بات کہی گئی۔ صدر نشین ومنیجنگ ڈائرکٹر، امر راجہ انرجی اینڈ موبالیٹی (سابق نام امر راجہ بیاٹریز) جئے دیوگا لانے آج چیف منسٹر اے ریونت ریڈی اور ریاستی وزیر صنعتیں ڈی سریدھر بابو سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران چیف منسٹر اے ریونت ریڈی اور گالا نے تلنگانہ میں امر راجہ کے پروجیکٹ میں جاری پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور حکومت اور کمیٹی کے درمیان مستقبل میں تعاون پر بات چیت کی۔امرراجہ انرجی اینڈ موبالیٹی، ہندوستان میں ذخیرہ کرنے والی اور موبالیٹی انٹر پرنرس کے ساتھ صنعتوں اور آٹو موٹیو کیلئے بیاٹریاں تیار کرنے والی بڑی فیاکٹری ہے۔

الیکٹرک موبالیٹی اور انرجی اسٹوریج کے شعبہ میں غیر معمولی طلب سے نمٹنے کیلئے امرراجہ، گیگا کاریڈور قائم کررہا ہے۔

گیگا کاریڈور جو ضلع محبوب نگر میں قائم کیا جارہا ہے، میں ہندوستان کی سب سے بڑی لیتھیم، آسیئان گیگا فیاکٹریز فار ایڈوانسڈ کیمسٹری سل مینو فیکچرنگ وبیاٹری پیاک اسمبل شامل ہے جبکہ شمس آباد کے قریب ای پازیٹیو لیاب کے نام سے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ہب قائم کیا جائے گا اس ہب میں 9500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

اس پروجیکٹ سے4500 افراد راست روزگار ملے گا۔ گالا نے کہا کہ گیگاکاریڈور پروجیکٹ کو حکومت کی مسلسل مدد قابل ستائش امر ہے۔

a3w
a3w