حیدرآباد

صدرجمہوریہ نے حیدرآباد میں ایرفورس اکیڈیمی میں کمبائنڈ گریجویشن پریڈ کامعائنہ کیا

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے شہرحیدرآباد کی ڈنڈیگل کی ایرفورس اکیڈیمی میں کمبائنڈ گریجویشن پریڈ کا معائنہ کیا۔

حیدرآباد: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے شہرحیدرآباد کی ڈنڈیگل کی ایرفورس اکیڈیمی میں کمبائنڈ گریجویشن پریڈ کا معائنہ کیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: "اجالوں کے شجر” کی رسمِ اجرا، خادم رسول عینی کی نعتیہ شاعری کو خراجِ تحسین
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
محبوب نگر: المدینہ کالج میں ایک اور انجینئرنگ کالج کا اضافہ، حکومت تلنگانہ کی منظوری
محبوب نگر کوتعلیمی ہب میں تبدیل کا منصوبہ، جی کے انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی منظوری
بچوں کے ادب پرحیدرآباد میں سہ روزہ بین الاقوامی "جشن رنگ بچپن” سمینار

صدرجمہوریہ دو روزہ دورہ حیدرآباد پر جمعہ کی شام شہر پہنچیں۔ 211 ویں کورس کی کمبائنڈگریجویشن پریڈ، مکمل فوجی شان کے ساتھ منعقد کی گئی۔

اس کے ذریعہ ہندوستانی فضائیہ کے مختلف برانچس کے فلائٹ کیڈیٹس کی مطلوبہ اور چیلنجس سے بھری تربیت کی تکمیل ہوگئی۔صدرجمہوریہ اس تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔

اس پریڈ کے بعد پی سی 7 زیرتربیت طیارہ کا ایروبیٹکس ڈسپلے کیاگیا۔ علاوہ ازیں ایس یو 30 اورسارنگ ہیلی کاپٹر کا ایروبیٹک ڈسپلے بھی کیاگیا۔

تقریبا 119 کیڈیٹس نے اس تربیت کی تکمیل کی ہے۔ایرفورس اکیڈیمی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صدرجمہوریہ نے تربیت کی تکمیل کرنے والوں کی پریڈ کا معائنہ کیا۔

اس موقع پرہندوستانی فضائیہ کے 8عہدیداروں، انڈین کوسٹ گارڈ کے ساتھ ساتھ ویتنام کے تربیت کی تکمیل کرنے والے عہدیداروں کو ونگس دیئے گئے۔

اس موقع پر گورنرتلنگانہ تمیلی سائی سوندراراجن، ایراسٹاف ایرمارشل وی آرچودھری اور دوسرے موجود تھے۔