کھمم میں سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 3 افراد موقع پر ہی ہلاک

یہ حادثہ ضلع کے کنجرلہ منڈل مستقر کے قریب اُس وقت پیش آیا جب لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری، کارسے ٹکراگئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ تین افرادموقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد موقع پر ہی ہلاک اور مزید دو افراد شدید طورپر زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے کنجرلہ منڈل مستقر کے قریب اُس وقت پیش آیا جب لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری، کارسے ٹکراگئی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ تین افرادموقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے راحت کام شروع کردیئے۔زخمیوں کو علاج کے لئے کھمم کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق یہ لاری تیز رفتاری کے ساتھ جارہی تھی کہ اچانک لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور بریک فیل ہونے کی وجہ سے لاری بے قابو ہوگئی اور کار سے ٹکراگئی۔اسی دوران کار کے پیچھے سے آنے والی ایک اور لاری نے کار کو ٹکر دے دی۔