دہلی

کانگریس کی حکومت بننے پر مدھیہ پردیش میں سب کو انصاف ملے گا: کھڑگے

کھڑگے نے ٹویٹ کیا، ”مدھیہ پردیش میں نوجوانوں، خواتین، دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کو کچھ دنوں میں انصاف ملنے والا ہے۔ بی جے پی کی گزشتہ 18 سالوں کی ناانصافی، ظلم، بدعنوان حکمرانی کو مکمل طور پر روک لگے گا۔

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکاارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش کے عوام پہلے ہی بی جے پی کی بدحکمرانی سے دوچار ہیں اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس جیتے گی اور ریاست کے تمام طبقات کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
سرینواس یادو ترقیاتی کاموں میں بری طرح ناکام: ڈاکٹر کوٹا نیلیما کا الزام
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں: ملیکارجن کھرگے
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے

مسٹر کھڑگے نے ٹویٹ کیا، ”مدھیہ پردیش میں نوجوانوں، خواتین، دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کو کچھ دنوں میں انصاف ملنے والا ہے۔ بی جے پی کی گزشتہ 18 سالوں کی ناانصافی، ظلم، بدعنوان حکمرانی کو مکمل طور پر روک لگے گا۔

 اس بار عوام مدھیہ پردیش میں پچھلے دروازے سے غیر جمہوری بی جے پی کی حکومت نہیں بننے دیں گے۔ اس بار دھوکہ بازوں کو منہ توڑ جواب ملے گا۔“

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی مدھیہ پردیش میں اکثریت حاصل کر کے حکومت بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”کانگریس پارٹی مکمل اکثریت کی طرف بڑھ رہی ہے۔ مرکزی الیکشن کمیٹی کی آج مدھیہ پردیش کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ ہوئی۔“